آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کے خلاف دوسرا ٹی 20 میچ 7 رنز سے جیت کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی

جمعہ 19 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

میٹ رینشا کی ناقابل شکست 89 رنز کی بہترین اننگز اور آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت آسٹریلیا نے دوسرے ٹی 20 میچ میں بنگلہ دیش کو 7 رنز سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش نے دوسرے ون ڈے میں بھی شکست دے کر پہلی بار آسٹریلیا کے خلاف سیریز جیت لی

آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے، جو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بنگلہ دیش کے خلاف اس کا اب تک کا سب سے بڑا اسکور ہے۔

کپتان مچل مارش (20) اور جوش انگلس (11) نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا تاہم بنگلہ دیشی بولرز نے ابتدائی اوورز میں دونوں کو پویلین بھیج کر آسٹریلیا کو 44 رنز پر تین وکٹوں کے نقصان سے دوچار کر دیا۔

اس موقعے پر میٹ رینشا اور ٹم ڈیوڈ نے چوتھی وکٹ کے لیے صرف 50 گیندوں پر 97 رنز کی جارحانہ شراکت قائم کر کے ٹیم کو مضبوط پوزیشن میں پہنچا دیا۔ ٹم ڈیوڈ نے 26 گیندوں پر 45 رنز بنائے جس میں 2 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے جبکہ رینشا نے 52 گیندوں پر ناقابلِ شکست 89 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 4 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے۔

مزید پڑھیے: انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ : پاکستان نے بنگلہ دیش کو ہرا کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا

197 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش نے جارحانہ آغاز کیا اور پہلے 6 اوورز میں 72 رنز بنا کر آسٹریلیا کے خلاف پاور پلے کا اپنا سب سے بڑا اسکور قائم کیا۔ تنزید حسن نے صرف 15 گیندوں پر 30 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی، تاہم میٹ رینشا نے ان کا کیچ خود پکڑ کر اہم کامیابی حاصل کی۔

سیف حسن نے 33 گیندوں پر 42 رنز بنا کر مزاحمت کی لیکن آسٹریلوی اسپنرز نے درمیانی اوورز میں رنز کی رفتار کم کر دی۔ ایرن ہارڈی نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ رینشا نے بھی ایک وکٹ لے کر آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

مزید پڑھیں: پاکستان نے آسٹریلیا کو تیسرے ون ڈے میں 4وکٹوں سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی

بنگلہ دیش کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز ہی بنا سکی یوں آسٹریلیا نے سنسنی خیز مقابلہ 7 رنز سے جیت کر سیریز اپنے نام کر لی۔

ٹی 20 سیریز کا تیسرا اور آخری میچ اتوار کو چٹوگرام میں ہی کھیلا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر ازبکستان کی پاکستان کو مبارکباد، سفارتی کردار اور امن کوششوں کو سراہا

پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کی اہم بیٹھک، اسحاق ڈار قاہرہ روانہ

امریکا اور قطر کا ایران کے منجمد اربوں ڈالر جاری کرنے پر غور، 6 ارب ڈالر کی ابتدائی رقم تک رسائی کا امکان

بجٹ پائیدار معاشی ترقی کی رفتار تیز کرنے کی بنیاد بنے گا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

فیفا ورلڈ کپ: 10 کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے والی پیراگوئے نے ترکیہ کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا

ویڈیو

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں بڑی کمی، اسلام آباد کے شہریوں میں خوشی کی لہر

شہباز شریف کا وعدہ پورا، پیٹرول کی قیمت میں 74روپے کمی، امریکی نائب صدر نے اسرائیل کو کھری کھری سنادیں، فیلڈ مارشل اور وزیراعظم کو خراج تحسین

فیلڈ مارشل اور وزیراعظم نے دنیا کو بڑی تباہی سے بچا لیا، جنگ ختم نہ ہونے پر پیٹرول کی قیمت 10ہزار روپے ہوتی؟

کالم / تجزیہ

پاکستان: نام ہی کافی ہے

ایران امریکا معاہدے کے بعد دنیا کیسی ہوگی؟

’آپ پاکستان سے آئے ہیں؟‘