وفاقی کابینہ نے پرائیویٹ حج پالیسی 2027-2030 منظور کرلی

جمعہ 19 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی کابینہ نے وزارت مذہبی امور کی جانب سے پیش کردہ پرائیویٹ حج پالیسی 2030-2027 کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت پرائیویٹ حج کے نظام میں شفافیت، احتساب اور حجاج کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اہم اصلاحات متعارف کرائی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت حج کا کوٹہ نامکمل کیوں رہا؟ تحقیقاتی کمیٹی قائم

ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق نئی پالیسی کے تحت پرائیویٹ حج کے لیے روایتی کوٹہ سسٹم کے بجائے کارکردگی اور قواعد کی پاسداری پر مبنی نظام نافذ کیا جائے گا، جبکہ موجودہ حج آپریٹرز کی دوبارہ جانچ بھی لازمی قرار دی گئی ہے۔

پالیسی کے مطابق پرائیویٹ حج کوٹہ پہلے آئیں، پہلے پائیں کی بنیاد پر مختص کیا جائے گا اور ہر حج آپریٹر کے لیے کم از کم 2 ہزار حجاج کی بکنگ لازمی ہوگی۔ مقررہ تعداد سے کم بکنگ کرنے والی کمپنی کو غیر فعال قرار دیا جائے گا، جبکہ ناکام کمپنیوں کی نصف سیکیورٹی ضبط کر کے ان کے حجاج کو خودکار طریقے سے دوسری کمپنیوں میں منتقل کر دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: گزشتہ سال حج سے محروم عازمین کو رقم کب اور کیسے واپس ملے گی؟

نئی پالیسی کے تحت تمام حج کمپنیوں کی آزاد ماہرین کے ذریعے جانچ اور درجہ بندی کی جائے گی، جبکہ لائسنس 3 سال کے لیے جاری کیے جائیں گے۔ کوٹہ کی خرید و فروخت، کارٹل سازی اور اجارہ داری پر سخت کارروائی کی جائے گی۔

ترجمان کے مطابق پرائیویٹ حج آپریشن مکمل طور پر ڈیجیٹل نظام کے تحت چلایا جائے گا۔ حج بکنگ صرف پرائیویٹ حج مینجمنٹ پورٹل (پی ایس ایم پی) کے ذریعے ہوگی، جو نادرا اور اسٹیٹ بینک سے منسلک ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp