مصر نے نیوزی لینڈ کو 1-3 سے شکست دے کر ورلڈ کپ تاریخ کی پہلی فتح حاصل کرلی

پیر 22 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مصر نے اسٹار فٹبالر محمد صلاح کی شاندار کارکردگی کی بدولت نیوزی لینڈ کو 1-3 سے شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ میں اپنی تاریخ کی پہلی کامیابی حاصل کر لی اور گروپ جی میں پہلی پوزیشن سنبھال لی۔

مزید پڑھیں:فیفا ورلڈ کپ 2034 سے قبل لاکھوں پاکستانی ورکرز کی تربیت کا بڑا منصوبہ

میچ کے پہلے ہاف میں نیوزی لینڈ نے بہتر کھیل پیش کیا اور دفاعی کھلاڑی فن سرمن نے کارنر کک پر زبردست ہیڈر کے ذریعے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی۔ مصر وقفے تک ایک گول کے خسارے میں رہا۔

دوسرے ہاف میں مصری ٹیم نے جارحانہ انداز اپنایا اور 58ویں منٹ میں مصطفیٰ زیکو نے محمد ہانی کے کراس پر ہیڈر کے ذریعے گول کرکے مقابلہ برابر کر دیا۔

اس کے بعد محمد صلاح نے اپنی کلاس دکھاتے ہوئے 67ویں منٹ میں زیکو کے ساتھ خوبصورت ون ٹو پاس کے تبادلے کے بعد گیند جال میں پہنچا کر مصر کو 1-2 کی برتری دلا دی۔

81ویں منٹ میں صلاح کا ایک اور خطرناک حملہ دفاع سے ٹکرا کر کارنر میں تبدیل ہوا، جس پر متبادل کھلاڑی محمود تریزیگیہ نے ہیڈر کے ذریعے تیسرا گول کر دیا۔

میچ کے اختتام پر مصری شائقین نے بھرپور جشن منایا جبکہ کوچ حسام حسن قومی پرچم اٹھائے اسٹیڈیم کا چکر لگاتے رہے۔

مزید پڑھیں:زیدان اقبال فیفا ورلڈ کپ کھیلنے والے پہلے پاکستانی نژاد فٹبالر بن گئے

محمد صلاح نے کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ تمام کھلاڑیوں کی مشترکہ کاوش کا نتیجہ ہے، تاہم اگلا میچ بھی انتہائی اہم ہوگا۔

اس کامیابی کے بعد مصر 2 میچوں میں 4 پوائنٹس کے ساتھ گروپ جی میں سرفہرست ہے، جبکہ نیوزی لینڈ ایک پوائنٹ کے ساتھ آخری نمبر پر موجود ہے۔ گروپ کے دوسرے میچ میں بیلجیم اور ایران کا مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اڈیالہ جیل کے 3 قیدیوں کا نجی اسپتال سے علاج کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

علی ظفر نے شمالی امریکا میں دھوم مچا دی، ’روشنی ٹور‘ میں 75 ہزار سے زائد مداح اُمڈ آئے

بھارت میں نوجوانوں کے احتجاج کے دوران پولیس نے ضرورت سے زیادہ طاقت استعمال کی، ایمنسٹی انٹرنیشنل

صدر آصف علی زرداری کا کیٹی بندر پورٹ کی مربوط ترقی پر زور

انگلینڈ کے فاسٹ بولر برائیڈن کارس نائٹ کلب کے باہر ہتھکڑیوں میں پکڑے گئے

ویڈیو

بلوچستان کا طالب علم اے آئی کی مدد سے انسانوں کو نئی زندگی فراہم کرے گا؟

ہارٹ ٹرانسپلانٹ کا متبادل تیار، چینی سائنسدانوں کا کرشماتی علاج، 90 فیصد ہارٹ فیلیئر مریض صحتیاب

ٹیک ٹائکون زکربرگ نے تاریخی آئرش قلعہ خرید لیا، حقیقت اور قیمت جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

کالم / تجزیہ

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟