فلپائن: اسکول میں فائرنگ کا واقعہ، 3 افراد ہلاک

پیر 22 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وسطی فلپائن میں ایک اسکول میں فائرنگ کے واقعے میں 3 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعے کے بعد ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دوسرا حملہ آور تاحال فرار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کینیڈا اسکول فائرنگ: 7 متاثرہ خاندانوں کا اوپن اے آئی کے خلاف مقدمہ

یہ واقعہ صوبہ لیٹے کے شہر تاکلوبان میں واقع سان جوز نیشنل ہائی اسکول میں پیش آیا۔

حکام نے بتایا کہ فائرنگ صبح تقریباً 9 بجے اسکول کے اندر بارنگے سان جوز کے علاقے میں ہوئی۔

زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

تاکلوبان سٹی پولیس آفس واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کر رہا ہے۔ پولیس ریجنل آفس 8 نے اسکول اور اطراف میں اضافی نفری تعینات کر دی ہے تاکہ طلبہ، اساتذہ اور مقامی افراد کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔

مزید پڑھیں: کینیڈا کے اسکول فائرنگ واقعے میں نوجوان خاتون ملوث قرار

حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر مصدقہ معلومات پھیلانے سے گریز کریں اور تفتیشی اداروں سے تعاون کریں۔

واضح رہے کہ فلپائن میں اسکول فائرنگ کے واقعات نسبتاً کم ہوتے ہیں، تاہم جولائی 2022 میں بھی ایک یونیورسٹی کی گریجویشن تقریب کے دوران فائرنگ میں 3 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’آم کے درخت نے بچا لیا‘، نیپال میں قیامت خیز سیلاب کے بیچ 24 سالہ مزدور کی معجزانہ زندگی

پیزا بنائے گا روبوٹ یا انسان؟ مہنگے تجربات کے بعد مشینی پیزا کا مستقبل سوالیہ نشان بن گیا

’آپریشن کردیا، پھر کہا خاتون حاملہ ہی نہیں تھیں‘، کراچی کے اسپتال میں بچے کے غائب ہونے کا عجیب واقعہ

میر رضا قتل کیس: جوڈیشل کمیشن کا پہلا اجلاس، اہم ہدایت نامہ جاری

لداخ میں احتجاج روکنے کے لیے بھارت کی بڑی فوجی پیش قدمی، پیرا ملٹری فورسز کی 12 کمپنیاں تعینات

ویڈیو

دفاعی تعاون کے بعد پاک سعودی اقتصادی و زرعی شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق، ٹیکنالوجی، پانی اور زرعی تجارت میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ

پمز آتشزدگی: جدید فائر سیفٹی نظام ہوتا تو اتنا بڑا سانحہ نہ ہوتا

بیرسٹر سیف کا عمران خان سے رابطہ بحال، علی امین گنڈاپور عرصے بعد متحرک ہوگئے، سہیل آفریدی سے بھی دوریاں ختم

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ