ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کل پاکستان کا دورہ کریں گے، دفتر خارجہ کی تصدیق

پیر 22 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دفتر خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ ایران کے صدر مسعود پزشکیان کل پاکستان کا دورہ کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان 23 جون 2026 (بروز منگل) کو پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔ ایرانی صدر کے ہمراہ وزرا اور اعلیٰ حکام پر مشتمل ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی پاکستان آئے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ایرانی صدر مسعود پزیشکیان کل پاکستان کا دورہ کریں گے

دورے کے دوران صدر مسعود پزشکیان، صدر پاکستان سے ملاقات کریں گے جبکہ وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ وفود کی سطح پر مذاکرات بھی ہوں گے۔ چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ بھی ایرانی صدر سے ملاقات کریں گے۔

دورے کے دوران دونوں ممالک دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیں گے اور تجارت، توانائی، سرحدی سلامتی، عوامی روابط اور علاقائی روابط سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے نئے امکانات پر غور کریں گے۔

یہ دورہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے بعد جاری سفارتی روابط اور باہمی دلچسپی کے علاقائی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کا بھی اہم موقع فراہم کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: تاریخی دستاویز ’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘ پاک ایران تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، ایرانی صدر مسعود پزیشیکیان

ایرانی صدر کا دورہ پاکستان اور ایران کے درمیان تاریخی، ثقافتی اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے اور خطے میں امن، استحکام اور پائیدار ترقی کے مشترکہ مقصد کو اجاگر کرتا ہے۔

یاد رہے کہ ایران کے صدر کی حیثیت سے ڈاکٹر مسعود پزشکیان کا یہ پاکستان کا دوسرا دورہ ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیراماؤنٹ اور وارنر برادرز ڈسکوری کے اربوں ڈالر کے انضمام کو عدالتی حکم سے روک دیا گیا

فیفا ورلڈ کپ 2026 جیتنے پر اسپین پر ڈالروں کی بارش، کتنا انعام ملا؟

کینیڈا میں جنگلاتی آگ بے قابو، دھوئیں نے امریکا کے کئی علاقوں کو لپیٹ میں لے لیا

سی پی ایل 2026، صائم ایوب جمیکا کنگز مین اسکواڈ کا حصہ بن گئے

پاکستان اور کینیڈا کا دوطرفہ تعلقات، تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق

ویڈیو

ایران کے وزیر داخلہ اسکندر مومنی پاکستان پہنچ گئے، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اہم ملاقاتیں متوقع

کراچی سو رہا تھا، مگر ’منی برازیل‘ جاگ رہا تھا، لیاری میں فٹبال فائنل کی رات کیسی گزری؟

نورین نیازی کے بیان پر عوام کا شدید غصہ، مولانا فضل الرحمان معافی نہ مانگنے پر بضد، کالعدم ایکشن کمیٹی کی بڑی سازش

کالم / تجزیہ

ورلڈ کپ ختم ہوا، کہانی نہیں

کیا واقعی کچھ ہونے والا ہے؟

ایک اور وکلا تحریک: ہماری توبہ، ہمیں معاف رکھیں