سانحہ گل پلازہ : صدر گل پلازہ تنویر پاستا اور یونین صدر سمیت دیگر آتشزدگی کے ذمہ دار قرار

پیر 22 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سانحہ گل پلازہ کیس کے چالان میں پولیس نے صدر گل پلازہ تنویر پاستا اور دیگر کو آتشزدگی کا ذمہ دار قراردے دیا ہے، جبکہ محکمہ پراسیکیوشن نے چالان اعتراض لگا کر واپس کردیا۔

محکمہ پراسیکیوشن ذرائع کے مطابق پولیس نے گل پلازہ آتشزدگی کے ذمہ داران کا تعین کردیا ہے، چالان میں ملزمان تنویر پاستا یونین صدر، عمار اسماعیل نائب صدر، امین جنرل سیکریٹری، محمدرمضان جوائیٹ سیکریٹری کو ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  سانحہ گل پلازہ: جوڈیشل کمیشن کے سامنے متاثرین کے بیانات، ریلیف پیکج کا اعلان

پولیس کا پیش کردہ چالان اعتراضات لگا کر واپس کردیا گیا ہے۔ پراسیکیوشن نے پولیس کی تفتیش کو ناکافی قرار دے دیا، پراسیکیوشن نے چالان کے ساتھ انکوائری کمیشن کی رپورٹ منسلک کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

پراسیکیوشن ذرائع کے مطابق تفتیشی افسر کو کہا گیا ہے کہ گل پلازہ کے ارد گرد کی بلڈنگ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی شامل کی جائیں۔

پراسیکیوشن کا مؤقف ہے کہ پولیس نے پھولوں کی دکان کےاردگرد سے کسی چشم دید گواہ کو ڈھونڈنے کی کوشش نہیں کی، پولیس نے 4 صفحات پر مشتمل چالان اور سینکڑوں دیگر دستاویزات پراسیکیوشن کو فراہم کی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: سانحہ گل پلازہ کے متاثرہ تاجروں کے لیے 300 عارضی دکانوں کا قیام

یاد رہے کہ رواں برس جنوری میں پیش آنے والے اس سانحے میں 70 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے تھے، یہ مہلک آگ 17 جنوری کی رات بھڑکی تھی جسے مکمل طور پر بجھانے میں تقریباً 2 دن لگے۔

آگ کے نتیجے میں گراؤنڈ سمیت 4 منزلہ عمارت مکمل طور پر تباہ ہو گئی اور اس کے کئی حصے منہدم ہو گئے تھے، واقعے کے بعد تحقیقات کے لیے ایک رکنی جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا گیا تھا جس نے اپنی رپورٹ حکومت سندھ کے حوالے کردی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیراماؤنٹ اور وارنر برادرز ڈسکوری کے اربوں ڈالر کے انضمام کو عدالتی حکم سے روک دیا گیا

فیفا ورلڈ کپ 2026 جیتنے پر اسپین پر ڈالروں کی بارش، کتنا انعام ملا؟

کینیڈا میں جنگلاتی آگ بے قابو، دھوئیں نے امریکا کے کئی علاقوں کو لپیٹ میں لے لیا

سی پی ایل 2026، صائم ایوب جمیکا کنگز مین اسکواڈ کا حصہ بن گئے

پاکستان اور کینیڈا کا دوطرفہ تعلقات، تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق

ویڈیو

ایران کے وزیر داخلہ اسکندر مومنی پاکستان پہنچ گئے، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اہم ملاقاتیں متوقع

کراچی سو رہا تھا، مگر ’منی برازیل‘ جاگ رہا تھا، لیاری میں فٹبال فائنل کی رات کیسی گزری؟

نورین نیازی کے بیان پر عوام کا شدید غصہ، مولانا فضل الرحمان معافی نہ مانگنے پر بضد، کالعدم ایکشن کمیٹی کی بڑی سازش

کالم / تجزیہ

ورلڈ کپ ختم ہوا، کہانی نہیں

کیا واقعی کچھ ہونے والا ہے؟

ایک اور وکلا تحریک: ہماری توبہ، ہمیں معاف رکھیں