بھارت: رام مندر میں 200 کروڑ روپے کی خردبرد، تحقیقات کے مطالبات شدت اختیار کر گئے

بدھ 24 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کے شہر ایودھیا میں واقع رام مندر کے چندے میں 200 کروڑ بھارتی روپے کی خردبرد کے الزامات سامنے آنے کے بعد سیاسی اور عوامی حلقوں میں شدید ہلچل مچ گئی ہے۔ اپوزیشن جماعتوں نے معاملے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے اسے عوامی عقیدت سے کھیلنے کے مترادف قرار دیا ہے۔

مزید پڑھیں:ایودھیا میں رام مندر، ہندوتوا پروجیکٹ کی تکمیل پر انتہا پسندوں کا جشن

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بعض سیاسی رہنماؤں نے دعویٰ کیا ہے کہ رام مندر میں جمع ہونے والے چندے اور نذرانوں کے استعمال میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں ہوئی ہیں اور 200 کروڑ روپے تک کی رقم میں خردبرد کی گئی۔ تاہم مندر انتظامیہ اور متعلقہ حکام کی جانب سے ان الزامات کی سرکاری تصدیق نہیں کی گئی۔

اتر پردیش حکومت نے معاملے کی تحقیقات کے لیے خصوصی تحقیقاتی ٹیم (SIT) قائم کر رکھی ہے، جس نے ابتدائی رپورٹ حکومت کو پیش کر دی ہے۔ رپورٹس کے مطابق تحقیقاتی ٹیم نے چندے کے ریکارڈ، رقم گننے کے نظام اور مالی معاملات کا تفصیلی جائزہ لیا ہے۔

مزید پڑھیں:ایودھیا میں متنازع رام مندر کے افتتاح پر بھارتی مورخ کا انتباہ

اپوزیشن جماعتوں، خصوصاً کانگریس اور دیگر رہنماؤں نے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کسی ہائیکورٹ کے جج کی نگرانی میں کرائی جائیں تاکہ حقائق سامنے لائے جا سکیں۔

رام مندر بھارت کے سب سے بڑے مذہبی مقامات میں شمار ہوتا ہے جہاں روزانہ ہزاروں عقیدت مند بڑی مقدار میں نقد رقم، سونا، چاندی اور دیگر نذرانے پیش کرتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

نواز شریف کا لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ، ترقیاتی کاموں اور تزئین و آرائش کا جائزہ

ایران جنگ میں نیا محاذ، ٹرمپ کا آبنائے ہرمز پر امریکی ملکیت کا دعویٰ، تہران کا سخت جواب

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘