خیبرپختونخوا اسمبلی نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری دیدی

بدھ 24 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا اسمبلی نے مالی سال 27-2026 کا صوبائی بجٹ کثرت رائے سے منظور کرلیا، جبکہ سالانہ ترقیاتی پروگرام (اے ڈی پی) میں مجوزہ ترامیم کی بھی منظوری دے دی گئی۔

بجٹ اجلاس کے دوران صوبائی وزیر قانون و خزانہ آفتاب عالم اور مختلف محکموں کے متعلقہ وزرا نے مجموعی طور پر 66 مطالباتِ زر کی منظوری کے لیے الگ الگ تحاریک پیش کیں۔

اس موقع پر وزیر قانون و خزانہ نے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں ترامیم سے متعلق تحریک بھی ایوان میں پیش کی، جسے اسمبلی نے منظور کرلیا۔

منظور شدہ ترامیم کے تحت ایوان کے اخراجات کے لیے مطالباتِ زر کی مد میں 62 کروڑ 79 لاکھ روپے کی منظوری بھی دی گئی۔

ایوان نے محکمہ خزانہ کے لیے 14 ارب 73 کروڑ روپے، محکمہ داخلہ کے لیے 4 ارب 56 کروڑ روپے سے زیادہ، پولیس کے لیے ایک کھرب 38 ارب روپے، اعلیٰ تعلیم کے شعبے کے لیے 52 ارب 46 کروڑ 10 لاکھ روپے اور محکمہ صحت کے لیے مطالباتِ زر کی مد میں 2 کھرب 62 ارب 62 کروڑ روپے مختص کرنے کی منظوری دے دی۔

اسی طرح محکمہ مواصلات کے لیے 7 ارب 77 کروڑ روپے، محکمہ آب پاشی کے لیے 11 ارب 27 کروڑ روپے، محکمہ معدنی ترقی کے لیے 2 ارب 27 کروڑ روپے جبکہ محکمہ بہبودِ آبادی کے لیے ایک ارب 24 کروڑ روپے کے مطالباتِ زر بھی اسمبلی سے منظور کرلیے گئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کوہاٹ میں طوفانی بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے 9 افراد جاں بحق، 3 زخمی

پاکستان جنوبی افریقہ انڈر 19 ویمنز ٹی 20 سیریز: تمام میچز میں مفت داخلے کا اعلان

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین اختتام پذیر، پاکستان نے آئندہ 2 سال کے لیے سربراہی سنبھال لی

19 سالہ چینی طالب علم نے 28 کروڑ روپے کی جائیداد بچپن کے دوست کے نام کر دی

وزیراعظم سے مسلم ورلڈ لیگ کے سیکریٹری جنرل کی ملاقات، عالم اسلام کو درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال

ویڈیو

’چاہتا ہوں یہ چیزیں نہ ہوں، پارٹی کارکنان سکون کا سانس لیں‘، وسیم اختر کا خالد مقبول صدیقی اور مصطفیٰ کمال کی لفظی جنگ پر ردعمل

وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ، کون سے نئے چہرے شامل ہونے جا رہے ہیں؟

سولر پینلز کی قیمتوں میں کمی، کیا صارفین کو واقعی ریلیف ملا ؟

کالم / تجزیہ

برداشت کی بھی حد ہوتی ہے

میسی کے گول سے 45 برس بعد کھلنے والا سفارتخانہ

اونٹ کے جسم پر گل کاری کا آرٹ