پنجاب میں 3 بڑے اسپیشلائزڈ اسپتال افتتاح کے لیے تیار، مریم نواز نے نئی تاریخوں کی منظوری دیدی

جمعرات 25 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ کے اجلاس میں صوبے کے 3 بڑے طبی منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا، نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ اور جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

مزید پڑھیں:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بیماری کے بعد پہلی بار منظر عام پر، اہم اجلاس کی صدارت

بریفنگ میں بتایا گیا کہ نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا کا تعمیراتی کام مکمل ہو چکا ہے اور اس کا افتتاح 15 جولائی کو متوقع ہے، جبکہ نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ 31 جولائی اور جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور 15 اگست کو افتتاح کے لیے تیار ہوں گے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ پنجاب میں اب تک 2 کروڑ 20 لاکھ مریضوں کا مفت علاج کیا جا چکا ہے، جبکہ سی ایم چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کے تحت 13 ہزار 550 بچوں کے دل کے مفت آپریشن مکمل کیے گئے۔ مزید برآں 7 لاکھ 28 ہزار مریضوں کو ان کی دہلیز پر مفت ادویات فراہم کی گئیں۔

مزید پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات سستی ہوتے ہی مریم نواز کا کرایوں میں کمی کا حکم، عوام کو ریلیف پہنچانے پر زور

وزیراعلیٰ نے اجلاس میں ڈائیسپورا ڈاکٹر لوکم پروگرام (DDLP) کی بھی منظوری دی، جس کے تحت بیرون ملک مقیم پاکستانی اور غیر ملکی اسپیشلسٹ ڈاکٹرز کو پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں مختصر مدت کے لیے خدمات انجام دینے کا موقع دیا جائے گا۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب میں بہترین انسانی وسائل اور اعلیٰ معیار کی طبی سہولیات کی فراہمی ان کا مشن ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کا یو این سیکریٹری جنرل کی امیدوار سے رابطہ، یواین قراردادوں پر دیانتدارانہ عملدرآمد پر زور

اٹلی کی سپریم کورٹ نے پاکستانی نژاد لڑکی کے قتل کیس میں 5 رشتہ داروں کی سزائیں برقرار رکھ دیں

’صرف ڈگری نہیں، بچوں کی کردار سازی پر بھی توجہ دیں‘، عدنان صدیقی کا والدین کو نصیحت بھرا پیغام

2027 میں 9 نئے ایموجیز متعارف کرائے جائیں گے، اچار اور شہابِ ثاقب بھی شامل

حکومت نے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے نئے سفری قوانین نافذ کر دیے

ویڈیو

عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان کی لیاری آمد، فٹبال اور باکسنگ کے فروغ کے لیے اکیڈمی بنانے کا عندیہ

گورنر ہاؤس میں ’ارفع کریم اے آئی سمر کیمپ‘، جہاں بچے مستقبل کی ٹیکنالوجی سیکھ رہے ہیں

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

کالم / تجزیہ

دھڑکتے دل کا فون

کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری