آزاد کشمیر انتخابات کے لیے مزید 5 امیدواروں کو مسلم لیگ ن کے ٹکٹ جاری

جمعرات 25 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف کی منظوری سے آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات کے لیے مزید 5 امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب اسمبلی اجلاس : اپوزیشن کی والڈ سٹی پر تنقید، مریم اورنگزیب کا بھرپور جواب

یہ اعلان مسلم لیگ (ن) کی سینیئر رہنما اور پنجاب کی سینیئر وزیر مریم اورنگزیب کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کیا گیا۔

مریم اورنگزیب کے مطابق 18 جون کو آزاد کشمیر انتخابات کے لیے 37 امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کیے جا چکے تھے جبکہ اب مزید پانچ امیدواروں کو بھی پارٹی امیدوار نامزد کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے عام انتخابات میں بھرپور تیاری کے ساتھ حصہ لے رہی ہے اور پارٹی قیادت کی ہدایات کے مطابق امیدواروں کے انتخاب کا عمل مکمل کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیے: آزاد کشمیر انتخابات: کون سے بڑے سیاسی کھلاڑی میدان میں ہوں گے؟

نئے نامزد امیدواروں میں ملک محمد نواز خان (ایل اے-8 راج محل)، چوہدری محمد یٰسین گلشن (ایل اے-18 عباس پور)، سردار عبدالخالق (ایل اے-22)، محمد احسن رضا (ایل اے-36 جموں-III) اور محمد عامر شاہ (ایل اے-41 ویلی-II) شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp