نمرہ خان شوہر کے ہمراہ عمرہ کی سعادت پر آبدیدہ، تصاویر وائرل

جمعہ 26 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

پاکستانی اداکارہ نمرہ خان نے شادی کے بعد شوہر کے ہمراہ عمرہ ادا کرنے کی خوشی مداحوں سے شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تجربہ ان کے لیے ایک خواب کے پورا ہونے جیسا ہے۔

پاکستانی شوبز سے وابستہ اداکارہ نمرہ خان نے عمرہ کی ادائیگی کے دوران اپنی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں، جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نمرہ خان نے شادی کے کچھ عرصے بعد شوہر کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کی۔ اداکارہ نے اپنے پیغام میں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ محرم کے ساتھ عمرہ ادا کرنا ان کے لیے ایک خاص اور یادگار لمحہ ہے۔

نمرہ خان نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان کے شوہر کو خوشیاں، کامیابی اور آسانیاں عطا فرمائے، انہیں ہر مشکل اور بری نظر سے محفوظ رکھے اور رزق میں برکت دے۔

یہ بھی پڑھیں:نمرہ خان کے نکاح کی تصاویر وائرل، دلہے کی پہلی جھلک سامنے آگئی

اداکارہ نے عمرہ کے دوران مسجد الحرام اور خانہ کعبہ کی تصاویر بھی شیئر کیں، جبکہ ایک تصویر میں انہیں شوہر کا ہاتھ تھامے ہوئے دیکھا گیا۔

رپورٹس کے مطابق نمرہ خان نے عمرہ کے موقع پر خوبصورت اور سادہ لباس زیب تن کیا، جسے مداحوں نے بھی سراہا۔

نمرہ خان پاکستانی ٹیلی وژن کی معروف اداکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں۔ انہوں نے کئی مقبول ڈراموں میں اداکاری کی، جن میں ’احرامِ جنون‘، ’اڑان‘، ’خوب سیرت‘، ’باغی‘ اور ’امِ عائشہ‘ شامل ہیں۔

اداکارہ کی عمرہ تصاویر پر مداحوں نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے دعاؤں اور مبارکباد کے پیغامات شیئر کیے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وفاقی سرکاری اسپتالوں میں فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم جاری

’آپ جیکولین سے حسد کرتی تھیں‘، سکیش چندر شیکھر کا نورا فتیحی کے نام خط وائرل

نیپال میں تباہی کا انتباہ 5 ماہ قبل کیا گیا، ہمالیائی گلیشیئرز تیزی سے پگھلنے کا انکشاف

وزن نارمل ہونے کے باوجود دل کو خطرہ، کمر کا گھیر اہم علامت قرار

’ہمیں مدد کی ضرورت نہیں‘ سے ’غیرملکی مدد قبول‘، نیپال کا سیلاب پر مؤقف بدل گیا

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں