بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے، سبی اور کوہلو میں شدت 5 تک ریکارڈ

جمعہ 26 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق کوہلو میں زلزلے کی شدت 5 جبکہ سبی میں 4.2 ریکارڈ کی گئی۔

بلوچستان کے اضلاع سبی اور کوہلو میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے بعد شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق کوہلو میں آنے والے زلزلے کی شدت 5 ریکارڈ کی گئی، جبکہ سبی میں زلزلے کی شدت 4.2 تھی۔

حکام کے مطابق سبی میں زلزلے کی گہرائی 42 کلومیٹر جبکہ کوہلو میں 18 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:زلزلہ کیوں آتاہے؟

زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ سبی میں زلزلے کا مرکز شہر سے تقریباً 57 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا، جبکہ کوہلو میں زلزلے کا مرکز شہر سے 65 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع تھا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔ متعلقہ ادارے صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp