ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ: پاکستان کی پہلی کامیابی، آخری گروپ میچ میں نیدرلینڈز کو 37 رنز سے شکست دیدی

ہفتہ 27 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ کے گروپ مرحلے کے اپنے آخری میچ میں پاکستان نے نیدرلینڈز کو 37 رنز سے شکست دے کر ایونٹ کا اختتام فتح کے ساتھ کیا۔

برسٹل میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 126 رنز اسکور کیے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)

اوپنر گل فیروزہ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناقابل شکست 63 رنز بنائے، جس پر انہیں پلیئر آف دی میچ کا اعزاز بھی دیا گیا۔

127 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیدرلینڈز کی ٹیم پاکستانی بولرز کے سامنے زیادہ دیر نہ ٹھہر سکی اور پوری ٹیم 89 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

قومی ٹیم کی جانب سے کپتان فاطمہ ثنا اور عائشہ ظفر نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 3،3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

اگرچہ پاکستان نے اپنے آخری میچ میں فتح حاصل کی، تاہم قومی ٹیم ٹورنامنٹ میں خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکی اور 5 گروپ میچوں میں صرف ایک ہی کامیابی اپنے نام کر پائی۔

میچ کے اختتام پر قومی ویمن ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا نے شائقین کرکٹ کا شکریہ ادا کرنے کے لیے اسٹیڈیم میں موجود تماشائیوں میں شرٹس تقسیم کیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دہری شہریت کے حامل مسافروں کے لیے پی آئی اے کی اہم ایڈوائزری جاری

امریکا نے طلبا اور غیر ملکی صحافیوں کے لیے ویزا قوانین سخت کردیے

مذہبی ہم آہنگی اور اتحادِ امت کی شاندار مثال، تمام مکاتب فکر کی ایک امام کے پیچھے نماز کی ادائیگی

کیا ٹرمپ کا نیا سکہ واقعی سونے کا بنا ہے؟

طالبان رجیم کس طرح بھارت سے پیسے لے کر دہشتگرد گروہوں سے پاکستان میں حملے کرواتی ہے؟ سابق افغان جنرل نے بتادیا

ویڈیو

کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے فیلڈ مارشل سے متعلق پروپیگنڈا، کشمیر پیپلز پارٹی کا، کیا ایسا ممکن ہوگا؟ پی ٹی آئی کا ایک اور یوٹرن

ماضی میں عدالتی احکامات پر مسمار ہونے والی عمارتوں سے متعلق سپریم کورٹ کے نئے فیصلے سے متاثرین کو کیا ریلیف ملے گا؟

نوکری اور پیسے تو سب لیتے ہیں، لیکن جہاں موت کا خطرہ ہو وہاں ہر کوئی نہیں جاتا، عامر نواز وڑائچ

کالم / تجزیہ

ہمارا جھوٹ اور ان کا جھوٹ

دھڑکتے دل کا فون

کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک