کونسی سمیں بند ہونے والی ہیں؟ پی ٹی اے نے موبائل فون صارفین کو خبردار کردیا

ہفتہ 27 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل فون صارفین کو خبردار کیا ہے کہ اگر ان کا شناختی کارڈ غیر فعال یا زائد المعیاد ہے تو اس کے ساتھ رجسٹرڈ سمز کسی بھی وقت معطل کی جا سکتی ہیں، لہٰذا شناختی دستاویزات کی بروقت تجدید یقینی بنائی جائے۔

مزید پڑھیں: پی ٹی اے کی انتقال کر جانے والے افراد کی سمز ورثا کے نام منتقل کرنے کی ہدایت

پی ٹی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ موبائل سروس کو بلا تعطل جاری رکھنے کے لیے صارفین اپنے قومی شناختی کارڈ کی معیاد پر نظر رکھیں اور وقت پر اس کی تجدید کروائیں۔ بصورت دیگر غیر فعال شناختی کارڈ کے ساتھ منسلک سمز بند ہونے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

اتھارٹی نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے شناختی کارڈ کی معلومات بروقت اپ ڈیٹ کروائیں۔ اگر کسی کا شناختی کارڈ غیر فعال ہو چکا ہے تو پہلے اسے نادرا سے دوبارہ فعال کرائیں، جس کے بعد موبائل سروس بھی بحال رکھی جا سکے گی۔

پی ٹی اے کے مطابق صارفین کو چاہیے کہ وہ متعلقہ موبائل آپریٹر کے سروس سینٹر سے رجوع کریں، بائیو میٹرک تصدیق مکمل کریں اور اپنی سم رجسٹریشن کی موجودہ حیثیت بھی فوری طور پر چیک کریں، خصوصاً اگر ان کا شناختی کارڈ غیر فعال ہے۔

مزید پڑھیں: موبائل بیلنس تیزی سے ختم ہو رہا ہے؟ پی ٹی اے نے وجہ جاننے کا آسان طریقہ بتا دیا

پی ٹی اے نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں بھی واضح کیا ہے کہ شناختی دستاویزات کی بروقت تجدید اور معلومات کی درستگی سے صارفین کی موبائل کنیکٹیویٹی متاثر نہیں ہوگی اور وہ کسی بھی ممکنہ معطلی سے محفوظ رہ سکیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایمنسٹی رپورٹ مسترد: دہشتگردی کے خلاف کارروائیوں کا پس منظر نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، پاکستان

پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت، چینی کمپنی سے ای وی چارجنگ اسٹیشنز کے لیے معاہدہ

جدہ میں عالمی باکسنگ ایونٹ، 3 سعودی باکسرز ایکشن میں ہوں گے

وژن 2030: سعودی عرب میں روزگار، خواتین، صحت اور سیاحت کے شعبوں میں نمایاں پیشرفت

ایران کیخلاف جنگ پر امریکا کے 37.5 ارب ڈالر خرچ، پینٹاگون نے مزید فنڈنگ مانگ لی

ویڈیو

حکومت پنجاب کا گرین ایگری مال پروجیکٹ کیا ہے؟

عظیم دیوار چین: صدیوں بعد بھی انسانی عزم، حیرت انگیز انجینئرنگ اور تاریخ کا زندہ شاہکار

ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی اسلام آباد میں اعلیٰ سطحی ملاقاتیں، کیا بلوچستان میں تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے؟

کالم / تجزیہ

فلم تھری ایڈیٹس کے حقیقی رانچھو کی اصل جنگ

کشمیر انتخابات: تصویر کا ایک رخ یہ بھی ہے

ورلڈ کپ ختم ہوا، کہانی نہیں