پاکستان کی معروف شیف راحت علی انتقال کر گئیں، مداح غمزدہ

اتوار 28 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں کھانا پکانے کے شعبے کا ایک معروف نام شیف راحت علی انتقال کر گئیں۔ ان کے انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد مداحوں، فوڈ کمیونٹی اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

شیف راحت علی پاکستان کی ان شخصیات میں شمار ہوتی تھیں جنہوں نے گھریلو کھانا پکانے کو آسان اور دلچسپ انداز میں پیش کیا۔ ان کی آسان تراکیب، منفرد پکوان اور سادہ طریقۂ کار نے لاکھوں لوگوں خصوصاً خواتین کو کھانا پکانے کی طرف راغب کیا۔

ان کا خوش اخلاق انداز، مسکراہٹ اور کھانے بنانے کا منفرد طریقہ انہیں ناظرین میں بے حد مقبول بناتا تھا۔ وہ نہ صرف ایک شیف بلکہ بہت سے افراد کے لیے کھانا پکانے کی ترغیب اور رہنمائی کا ذریعہ بھی تھیں۔

شیف راحت علی کی بھانجی نے بھی سوشل میڈیا پر ان کے انتقال کی خبر شیئر کی، جس کے بعد مداحوں نے تعزیتی پیغامات کا اظہار کرتے ہوئے ان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔

مرحومہ کی صاحبزادی شیف مائدہ راحت علی بھی کھانا پکانے کے شعبے میں ایک معروف نام ہیں اور امریکا میں مقیم ہیں، جہاں وہ اپنے پیشہ ورانہ سفر کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔

شیف راحت علی کے انتقال سے پاکستان کی فوڈ انڈسٹری میں ایک خلا پیدا ہو گیا ہے، جبکہ ان کی سکھائی ہوئی تراکیب اور ان کی یادیں ان کے چاہنے والوں کے درمیان ہمیشہ زندہ رہیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دہری شہریت کے حامل مسافروں کے لیے پی آئی اے کی اہم ایڈوائزری جاری

امریکا نے طلبا اور غیر ملکی صحافیوں کے لیے ویزا قوانین سخت کردیے

مذہبی ہم آہنگی اور اتحادِ امت کی شاندار مثال، تمام مکاتب فکر کی ایک امام کے پیچھے نماز کی ادائیگی

کیا ٹرمپ کا نیا سکہ واقعی سونے کا بنا ہے؟

طالبان رجیم کس طرح بھارت سے پیسے لے کر دہشتگرد گروہوں سے پاکستان میں حملے کرواتی ہے؟ سابق افغان جنرل نے بتادیا

ویڈیو

کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے فیلڈ مارشل سے متعلق پروپیگنڈا، کشمیر پیپلز پارٹی کا، کیا ایسا ممکن ہوگا؟ پی ٹی آئی کا ایک اور یوٹرن

ماضی میں عدالتی احکامات پر مسمار ہونے والی عمارتوں سے متعلق سپریم کورٹ کے نئے فیصلے سے متاثرین کو کیا ریلیف ملے گا؟

نوکری اور پیسے تو سب لیتے ہیں، لیکن جہاں موت کا خطرہ ہو وہاں ہر کوئی نہیں جاتا، عامر نواز وڑائچ

کالم / تجزیہ

ہمارا جھوٹ اور ان کا جھوٹ

دھڑکتے دل کا فون

کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک