متبادل فورم موجود ہو تو ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر نہیں کی جا سکتی، وفاقی آئینی عدالت کا اہم فیصلہ

پیر 29 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی آئینی عدالت نے ہائیکورٹس میں دائر ہونے والی آئینی درخواستوں (رٹ پٹیشنز) کے قابل سماعت ہونے سے متعلق اہم فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ جہاں قانون کے تحت دادرسی کا متبادل فورم موجود ہو، وہاں براہ راست ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر نہیں کی جا سکتی۔

وفاقی آئینی عدالت نے یہ فیصلہ سندھ سیکریٹریٹ کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے انتخابات سے متعلق کیس میں جاری کیا۔

مزید پڑھیں: سرکاری ملازمین کی سینیارٹی سے متعلق وفاقی آئینی عدالت نے بڑا فیصلہ سنا دیا

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ رٹ پٹیشنز میں ایسے مقدمات کا فیصلہ نہیں کیا جا سکتا جو متنازع حقائق پر مبنی ہوں۔ عدالت نے قرار دیا کہ ایسے معاملات میں پہلے مجاز فورم پر حقائق کا تعین ہونا ضروری ہے۔

وفاقی آئینی عدالت کے مطابق آئینی دائرہ اختیار استعمال کرتے ہوئے ہائیکورٹس براہ راست حقائق کا تعین نہیں کر سکتیں، جبکہ اگر تنازع حقائق پر مبنی ہو تو شواہد ریکارڈ کرکے درست حقائق کا تعین مجاز فورم پر کیا جا سکتا ہے۔

وفاقی آئینی عدالت نے سندھ سیکریٹریٹ کوآپریٹو سوسائٹی کے انتخابات کو کالعدم قرار دینے کے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے کہاکہ قانون کے مطابق ان انتخابات کو مجاز فورم پر چیلنج کیا جا سکتا تھا۔

عدالت نے قرار دیا کہ سندھ ہائیکورٹ نے کوآپریٹو سوسائٹی کے انتخابات کالعدم قرار دے کر اپنے آئینی اختیارات سے تجاوز کیا۔

مزید پڑھیں: لاہور کی سونیا سے عائشہ بننے والی خاتون کیس کا فیصلہ، وفاقی آئینی عدالت نے والدین کی حوالگی کی درخواست خارج کردی

وفاقی آئینی عدالت نے کوآپریٹو کورٹ کو ہدایت کی ہے کہ وہ سندھ سیکریٹریٹ کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے انتخابات سے متعلق تنازع ایک ماہ کے اندر نمٹائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طیارے کے واش روم میں خرابی، پرواز دو بار ڈائیورٹ، مسافروں کا انوکھا سفر

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں یومِ آزادی کی شاندار تقریب، ندیم لونے والا کے سروں پر شائقین جھوم اٹھے، محسن نقوی بھی شریک

خضدار کے پہاڑی سلسلے میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی

پاکستان کا 79واں یومِ آزادی، صوفی سٹی منڈی بہاؤ الدین میں عظیم الشان تقریب

وسیم اکرم کے بعد شاہد آفریدی کا کتا بھی لاپتا، مداحوں سے تلاش میں مدد کی اپیل

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی