مراکش کی ڈرامائی فتح، نیدرلینڈز ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر

منگل 30 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فیفا ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں مراکش نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیدرلینڈز کو پینالٹی شوٹ آؤٹ میں 2-3 سے شکست دے کر آخری 16 مرحلے میں جگہ بنا لی۔

مونتری میں پیر کو کھیلے گئے اس مقابلے میں مقررہ وقت اور اضافی وقت کے اختتام پر دونوں ٹیمیں 1-1 سے برابر تھیں۔

پینالٹی شوٹ آؤٹ میں مراکش کے گول کیپر یاسین بونو نے نیدرلینڈز کے چوتھے پینالٹی شوٹ پر کریسینسیو سمرول کی کوشش ناکام بنا کر اپنی ٹیم کو برتری دلائی، جس کے بعد اسماعیل صیباری نے فیصلہ کن پینالٹی پر گول کر کے مراکش کو 2-3 سے فتح دلا دی۔

میچ کا فیصلہ آخری لمحات تک نہ ہو سکا، نیدرلینڈز نے 72ویں منٹ میں کوڈی گاکپو کے گول کی بدولت برتری حاصل کی تھی، تاہم انجری ٹائم کے پہلے منٹ میں عیسیٰ دیوپ نے متبادل کھلاڑی شمس الدین طالبی کے کراس پر شاندار ہیڈر کے ذریعے گول کر کے مقابلہ اضافی وقت میں پہنچا دیا۔

گاکپو نے چند روز قبل اپنی شریکِ حیات کے حمل کے دوران ہونے والے بچے کے انتقال کے صدمے کے باوجود میدان میں اتر کر گول اسکور کیا۔

یہ بھی پڑھیں: فیفا ورلڈ کپ: ڈی آر کانگو نے تاریخ رقم کردی، انگلینڈ گروپ چیمپئن، کروشیا بھی کامیاب

گول کرنے کے بعد وہ جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور میدان میں آبدیدہ ہو گئے، جبکہ ساتھی کھلاڑیوں نے انہیں گلے لگا کر تسلی دی۔

پہلے ہاف میں مراکش نے نسبتاً بہتر مواقع پیدا کیے۔ 20ویں منٹ میں نیل العیناوی اشرف حکیمی کے کارنر پر گول کرنے کے قریب پہنچے، مگر نیدرلینڈز کے گول کیپر بارٹ فربروگن نے شاندار ریفلیکس سیو کر کے اپنی ٹیم کو بچا لیا۔

چند لمحوں بعد حکیمی کی طاقتور شاٹ بھی فربروگن نے کراس بار کے اوپر پہنچا دی۔

دوسری جانب نیدرلینڈز کا بہترین موقع پہلے ہاف کے اختتام سے قبل آیا، جب مکی فان ڈی وین کی زوردار شاٹ کو بونو نے عمدہ انداز میں بچا لیا۔

میچ کے دوران دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور متعدد سخت ٹیکلز دیکھنے میں آئیں، جس کے باعث برازیلین ریفری ولٹن سمپائیو کو کئی مواقع پر مداخلت کرنا پڑی۔

دوسرے ہاف میں نیدرلینڈز کے کوچ رونالڈ کومان نے واؤٹ ویگھورسٹ کو میدان میں اتارا، جنہوں نے آتے ہی حملے میں جان ڈال دی۔

انہی کی ہیڈ کے بعد سمرول نے گیند گاکپو کے سامنے پہنچائی، جنہوں نے قریب سے گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔

تاہم نیدرلینڈز کی یہ برتری برقرار نہ رہ سکی اور انجری ٹائم میں دیوپ کے ہیڈر نے مقابلے کو اضافی وقت میں پہنچا دیا۔

اضافی وقت میں بھی دونوں ٹیمیں فیصلہ کن گول نہ کر سکیں۔ 96ویں منٹ میں مراکش کے سفیان رحیمی کے پاس گول کرنے کا سنہری موقع آیا، لیکن فربروگن نے غیر معمولی سیو کر کے نیدرلینڈز کو بچا لیا۔

مزید پڑھیں: میسی کا نیا ورلڈ کپ ریکارڈ، مسلسل 7 میچوں میں گول کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے

پینالٹی شوٹ آؤٹ میں اگرچہ مراکش کی پہلی پینالٹی نیل العیناوی ضائع کر بیٹھے، تاہم اس کے بعد بونو کی شاندار گول کیپنگ اور صیباری کی فیصلہ کن پینالٹی نے اٹلس لائنز کو فتح دلا کر ورلڈ کپ میں ان کی پیش قدمی یقینی بنا دی، جبکہ نیدرلینڈز کا سفر اختتام پذیر ہو گیا۔

اس کامیابی کے ساتھ مراکش نے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی، جہاں ہفتے کو ہیوسٹن میں اس کا مقابلہ شریک میزبان کینیڈا سے ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دہری شہریت کے حامل مسافروں کے لیے پی آئی اے کی اہم ایڈوائزری جاری

امریکا نے طلبا اور غیر ملکی صحافیوں کے لیے ویزا قوانین سخت کردیے

مذہبی ہم آہنگی اور اتحادِ امت کی شاندار مثال، تمام مکاتب فکر کی ایک امام کے پیچھے نماز کی ادائیگی

کیا ٹرمپ کا نیا سکہ واقعی سونے کا بنا ہے؟

طالبان رجیم کس طرح بھارت سے پیسے لے کر دہشتگرد گروہوں سے پاکستان میں حملے کرواتی ہے؟ سابق افغان جنرل نے بتادیا

ویڈیو

کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے فیلڈ مارشل سے متعلق پروپیگنڈا، کشمیر پیپلز پارٹی کا، کیا ایسا ممکن ہوگا؟ پی ٹی آئی کا ایک اور یوٹرن

ماضی میں عدالتی احکامات پر مسمار ہونے والی عمارتوں سے متعلق سپریم کورٹ کے نئے فیصلے سے متاثرین کو کیا ریلیف ملے گا؟

نوکری اور پیسے تو سب لیتے ہیں، لیکن جہاں موت کا خطرہ ہو وہاں ہر کوئی نہیں جاتا، عامر نواز وڑائچ

کالم / تجزیہ

ہمارا جھوٹ اور ان کا جھوٹ

دھڑکتے دل کا فون

کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک