سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ معطل یا ختم نہیں کیا جا سکتا، حنا ربانی کھر

منگل 30 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ عالمی قوانین کا دعویدار بھارت آج خود قانون شکنی کررہا ہے، سندھ طاس معاہدہ کسی بھی صورت یکطرفہ طور پر معطل یا ختم نہیں کیا جا سکتا۔

مزید پڑھیں: بھارت کی جانب سے پاکستان کا پانی روکنے کی دھمکی انسانیت کے خلاف جرم ہے، ڈاکٹر وکٹر گاؤ

اسلام آباد میں سندھ طاس معاہدے سے متعلق منعقدہ بین الاقوامی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے حنا ربانی کھر نے کہاکہ سندھ طاس معاہدے کا معاملہ صرف پاکستان کا نہیں بلکہ پورے عالمی نظام کا مسئلہ ہے، کیونکہ اگر بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کو نظر انداز کیا گیا تو اس کے اثرات پوری دنیا پر مرتب ہوں گے۔

انہوں نے کہاکہ ثالثی عدالت بھی واضح کر چکی ہے کہ بھارت سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل نہیں کر سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ پانی کو تنازع کا سبب بنانے کے بجائے تعاون کا ذریعہ بنایا جانا چاہیے تاکہ خطے میں امن، استحکام اور باہمی اعتماد کو فروغ مل سکے۔

سابق وزیر خارجہ نے سوال اٹھایا کہ کوئی ملک آخر کس طرح کھلے عام ایک پوری تہذیب کو مٹانے کی بات کر سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: بھارت کی جانب سے پاکستان کا پانی روکنا قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہے، لیفٹیننٹ جنرل (ر) عامر ریاض

انہوں نے کہاکہ اگر بھارتی رویے کا بروقت نوٹس نہ لیا گیا تو مستقبل میں دوسرے ممالک بھی اس طرز عمل سے متاثر ہوں گے، جس سے عالمی قوانین اور بین الاقوامی معاہدوں کی حیثیت کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے۔

حنا ربانی کھر نے مزید کہاکہ بھارت کئی دہائیوں سے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی مستقل رکنیت کا خواہاں رہا ہے اور خود کو عالمی قوانین وضع کرنے والے ممالک میں شامل دیکھنا چاہتا تھا، لیکن آج وہی ملک بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طیارے کے واش روم میں خرابی، پرواز دو بار ڈائیورٹ، مسافروں کا انوکھا سفر

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں یومِ آزادی کی شاندار تقریب، ندیم لونے والا کے سروں پر شائقین جھوم اٹھے، محسن نقوی بھی شریک

خضدار کے پہاڑی سلسلے میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی

پاکستان کا 79واں یومِ آزادی، صوفی سٹی منڈی بہاؤ الدین میں عظیم الشان تقریب

وسیم اکرم کے بعد شاہد آفریدی کا کتا بھی لاپتا، مداحوں سے تلاش میں مدد کی اپیل

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی