مریم نواز نے ’پنجاب کنٹرول آف ہیبیچوئل افینڈرز بل‘ روک دیا، نئے مسودے کی تیاری کی ہدایت

منگل 30 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب کنٹرول آف ہیبیچوئل افینڈرز بل پر اعتراضات سامنے آنے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مجوزہ بل کو روک دیا ہے اور اس پر ازسرنو غور کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

مزید پڑھیں: اسپیکر پنجاب اسمبلی اور پنجاب حکومت آمنے سامنے؟ اصل معاملہ کیا ہے؟

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب اسمبلی کی جانب سے واپس بھجوائے جانے والے پنجاب کنٹرول آف ہیبیچوئل افینڈرز بل 2026 پر دوبارہ غور کرنے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔

انہوں نے مجوزہ بل کو روکتے ہوئے نئے بل کی تیاری کی ہدایت بھی جاری کر دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی کی جانب سے بل پنجاب حکومت کو واپس بھجوا دیا گیا ہے، جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب نے بل کی ایک ایک شق پر تفصیلی غور و خوض کرنے کا حکم دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مجوزہ بل میں سماج مخالف رویے اور غنڈہ عناصر کی تعریف سے متعلق تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کی جائے گی تاکہ قانون سازی تمام متعلقہ آرا کو سامنے رکھتے ہوئے کی جا سکے۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے بل پر ازسرنو غور کرنے کے حوالے سے یقین دہانی کرائی ہے۔ ان کے مطابق بل کا بنیادی مقصد معاشرے میں انصاف کو یقینی بنانا اور پسے ہوئے طبقات کو ظلم سے نجات دلانا ہے۔

مزید پڑھیں: اسپیکر پنجاب اسمبلی کا پنجاب کنٹرول آف ہیبیچوئل آفینڈرز بل 2026 سے لاعلمی کا اظہار

ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی میں مجوزہ بل پر 2 ریڈنگ مکمل ہو چکی تھیں، جبکہ اس کی حتمی (فائنل) ریڈنگ ابھی باقی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طیارے کے واش روم میں خرابی، پرواز دو بار ڈائیورٹ، مسافروں کا انوکھا سفر

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں یومِ آزادی کی شاندار تقریب، ندیم لونے والا کے سروں پر شائقین جھوم اٹھے، محسن نقوی بھی شریک

خضدار کے پہاڑی سلسلے میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی

پاکستان کا 79واں یومِ آزادی، صوفی سٹی منڈی بہاؤ الدین میں عظیم الشان تقریب

وسیم اکرم کے بعد شاہد آفریدی کا کتا بھی لاپتا، مداحوں سے تلاش میں مدد کی اپیل

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی