روس کا کیف پر بڑا میزائل اور ڈرون حملہ، 11 افراد ہلاک، 50 سے زائد زخمی

جمعرات 2 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

یوکرین کے دارالحکومت کیف پر روس نے رات بھر بیلسٹک اور کروز میزائلوں کے ساتھ ڈرونز سے بڑا حملہ کیا، جس کے نتیجے میں کم از کم 11 افراد ہلاک جبکہ 54 زخمی ہو گئے، جن میں 2 بچے بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:یوکرین کے خفیہ ڈرون دستے کی کہانی، اہلخانہ بھی بے خبر

یوکرینی حکام کے مطابق حملے میں شہر بھر میں 20 رہائشی عمارتوں سمیت متعدد شہری تنصیبات کو نقصان پہنچا، جبکہ کئی مقامات پر آگ بھڑک اٹھی اور کچھ عمارتیں جزوی طور پر منہدم ہو گئیں۔ حملوں کے دوران شہریوں نے میٹرو اسٹیشنوں میں پناہ لی۔

یوکرین کے وزیر خارجہ اندری سیبیہا نے اتحادی ممالک سے فضائی دفاعی نظام اور میزائلوں کی فراہمی تیز کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہلاکتوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے کیونکہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

مزید پڑھیں:یوکرین کے روسی گیس پلانٹ اور مواصلاتی مراکز پر حملے، جنگ میں نئی شدت

دوسری جانب روس نے حالیہ ہفتوں میں کیف پر حملوں میں شدت پیدا کر دی ہے، جبکہ یوکرین بھی روسی فوجی اور توانائی تنصیبات پر طویل فاصلے تک مار کرنے والے ڈرون حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی