حکومت کا مری ایکسپریس وے کو 70 کلومیٹر توسیع دے کر مظفرآباد تک لے جانے کا فیصلہ

جمعرات 2 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp
 وفاقی حکومت نے مری ایکسپریس وے (این-75) کو 70 کلومیٹر توسیع دے کر مظفرآباد تک لے جانے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس سے آزاد جموں و کشمیر کو ملک کے موٹروے اور ایکسپریس وے نیٹ ورک سے براہِ راست منسلک کیا جائے گا۔
یہ فیصلہ وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کی زیر صدارت نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کے اجلاس میں کیا گیا، جس میں ادارے کی مالی صورتحال اور رواں مالی سال کے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔
وزارت مواصلات کے مطابق مری ایکسپریس وے کی توسیع سے آزاد کشمیر کے شہریوں کو جدید، تیز رفتار اور محفوظ سفری سہولت میسر آئے گی۔
عبدالعلیم خان نے کہا کہ یہ منصوبہ آزاد کشمیر کے عوام کے لیے محفوظ اور جدید سفری نظام کے ایک نئے دور کا آغاز ثابت ہوگا، اور انہیں بھی ملک کے دیگر حصوں کی طرح اعلیٰ معیار کی موٹروے سہولیات ملنی چاہییں۔
انہوں نے این ایچ اے کو ہدایت کی کہ نئے منصوبے شروع کرنے کے بجائے پہلے زیر تکمیل منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال میں 25 ترجیحی منصوبوں کی تکمیل پر تمام وسائل مرکوز کیے جائیں۔
وفاقی وزیر نے ایم-8 موٹروے کی جلد تکمیل پر بھی زور دیتے ہوئے ہوشاب۔آواران روڈ اور آواران۔نال منصوبے پر کام تیز کرنے کی ہدایت کی۔ ان کے مطابق یہ شاہراہیں ایران کے ساتھ تجارتی روابط بڑھانے اور خطے میں سیاحت کے فروغ کے لیے اہم ہیں۔
عبدالعلیم خان نے کہا کہ این ایچ اے کو ازسرنو منظم کیا جائے گا تاکہ ادارہ وفاقی حکومت پر انحصار کم کرتے ہوئے اپنے اندرونی ذرائع سے سالانہ 4 کھرب روپے تک آمدن حاصل کرنے کے قابل بن سکے۔
اجلاس کے اختتام پر سیکریٹری مواصلات اور چیئرمین این ایچ اے نے ادارے کی مالی کارکردگی اور آئندہ حکمت عملی پر تفصیلی بریفنگ دی۔
واضح رہے کہ مری ایکسپریس وے پر ماضی میں متعدد ٹریفک حادثات پیش آ چکے ہیں۔ رواں ماہ بھی ایک وین موڑ کاٹتے ہوئے نالے میں گرنے کے بعد آگ لگنے سے کم از کم 10 افراد جاں بحق جبکہ 13 زخمی ہوگئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اردن میں امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد واشنگٹن کی ایران پر شدید بمباری، تہران کا انتقام کا اعلان، خطے میں کشیدگی خطرناک حد تک بڑھ گئی

سانحۂ اے پی ایس سے برطانوی فٹبال ٹیم تک، عمر نواز کی ناقابلِ یقین کامیابی کی داستان

انگلینڈ نے فرانس کو 4-6 سے شکست دیکر تیسری پوزیشن اپنے نام کرلی،  10 گولوں کا نیا ریکارڈ قائم

’محدود بجٹ میڈیا انڈسٹری کے لیے بڑا چیلنج بن گیا‘

گل پلازہ سانحہ: تفتیشی افسر کی تبدیلی، تحقیقات پر اٹھنے والے سوالات کیا نئی سمت اختیار کریں گے؟

ویڈیو

اردن میں امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد واشنگٹن کی ایران پر شدید بمباری، تہران کا انتقام کا اعلان، خطے میں کشیدگی خطرناک حد تک بڑھ گئی

’محدود بجٹ میڈیا انڈسٹری کے لیے بڑا چیلنج بن گیا‘

نہال ہاشمی سے عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان کی ملاقات، جدید باکسنگ اکیڈمی کے قیام کی خواہش کا اظہار

کالم / تجزیہ

گیری سوبرز: ایک بے بدل کرکٹر کو الوداع

فیفا کے سنہرے جوتوں کی الف لیلیٰ

کشکول کی تیاری