آن لائن حج رجسٹریشن میں نمایاں اضافہ، 11 روز میں 2 لاکھ سے زائد افراد کی رجسٹریشن مکمل

جمعہ 3 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آن لائن حج رجسٹریشن کے عمل کو عوام کی جانب سے بھرپور پذیرائی حاصل ہوئی ہے، اور پہلے 11 دنوں کے دوران 2 لاکھ سے زائد افراد نے گھر بیٹھے اپنی رجسٹریشن مکمل کرلی ہے۔ وزارتِ مذہبی امور کے مطابق بڑی تعداد میں عازمین نے سرکاری اور پرائیویٹ حج اسکیموں کا انتخاب کیا ہے۔

وزارتِ مذہبی امور کے مطابق مجموعی طور پر 2 لاکھ 4 ہزار سے زائد عازمین نے اب تک رجسٹریشن کروائی، جن میں سے 1 لاکھ 80 ہزار افراد نے ویب پورٹل جبکہ 24 ہزار نے موبائل ایپ کے ذریعے رجسٹریشن مکمل کی۔

اعلامیے کے مطابق رجسٹریشن کرانے والوں میں سے 1 لاکھ 54 ہزار سے زائد افراد نے سرکاری حج اسکیم جبکہ 49 ہزار افراد نے پرائیویٹ حج اسکیم کا انتخاب کیا۔

صوبائی اعداد و شمار کے مطابق پنجاب سے 95 ہزار، سندھ سے 63 ہزار، خیبرپختونخوا سے 28 ہزار اور اسلام آباد سے 9 ہزار افراد نے رجسٹریشن کرائی ہے۔

اسی طرح بلوچستان سے 5 ہزار 500، آزاد کشمیر سے 1 ہزار 200 اور گلگت بلتستان سے 600 عازمین نے بھی آن لائن رجسٹریشن مکمل کی۔

وزارت کے مطابق رجسٹریشن کرنے والے عازمین میں مردوں کی تعداد 1 لاکھ 19 ہزار جبکہ خواتین کی تعداد 84 ہزار 500 ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کا یو این سیکریٹری جنرل کی امیدوار سے رابطہ، یواین قراردادوں پر دیانتدارانہ عملدرآمد پر زور

اٹلی کی سپریم کورٹ نے پاکستانی نژاد لڑکی کے قتل کیس میں 5 رشتہ داروں کی سزائیں برقرار رکھ دیں

’صرف ڈگری نہیں، بچوں کی کردار سازی پر بھی توجہ دیں‘، عدنان صدیقی کا والدین کو نصیحت بھرا پیغام

2027 میں 9 نئے ایموجیز متعارف کرائے جائیں گے، اچار اور شہابِ ثاقب بھی شامل

حکومت نے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے نئے سفری قوانین نافذ کر دیے

ویڈیو

عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان کی لیاری آمد، فٹبال اور باکسنگ کے فروغ کے لیے اکیڈمی بنانے کا عندیہ

گورنر ہاؤس میں ’ارفع کریم اے آئی سمر کیمپ‘، جہاں بچے مستقبل کی ٹیکنالوجی سیکھ رہے ہیں

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

کالم / تجزیہ

دھڑکتے دل کا فون

کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری