امریکی ریاست کنساس کے شہر وچیتا میں ہفتے کے روز فٹ بال میچ کے دوران ایک ٹرک ہجوم میں جا گھسا، جس کے نتیجے میں ایک بچے سمیت 2 افراد ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
وچیتا پولیس ڈیپارٹمنٹ کے مطابق واقعہ اسٹرائیکر اسپورٹس کمپلیکس میں پیش آیا، جہاں زخمی ہونے والے متعدد افراد کو علاج کے لیے قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا: منیاپولس فائرنگ میں 3 افراد ہلاک، 3 پولیس اہلکاروں سمیت 4 زخمی
پولیس نے بتایا کہ واقعے کے سلسلے میں ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ایک ترجمان کے مطابق حادثے کے وقت گاڑی میں 2 کم عمر افراد بھی موجود تھے۔
شہر کی انتظامیہ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں اعلان کیا کہ اسپورٹس کمپلیکس میں ہونے والی تمام سرگرمیاں آئندہ اطلاع تک منسوخ کردی گئی ہیں۔
NEW: Families came out to watch their kids play soccer on a Saturday afternoon in Wichita, Kansas. A pickup truck drove right through the game.
Police say the truck jumped onto a youth soccer field at Stryker Sports Complex around 3:25 p.m., hitting multiple people before it… pic.twitter.com/5Ibp6jU6ZG
— Tony Lane 🇺🇸 (@TonyLaneNV) October 17, 2026
انتظامیہ نے واقعے سے متاثرہ افراد اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس مشکل وقت میں متاثرہ خاندانوں کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔
کنساس کی گورنر لورا کیلی نے بھی سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ وہ صورتِ حال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور اس حوالے سے وچیتا کی میئر للی وو سے رابطے میں ہیں۔
مزید پڑھیں: امریکا میں جنونی شخص کی فائرنگ، ایک ہی خاندان کے 8 بچے ہلاک
گورنر نے ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ، واقعے میں زندہ بچ جانے والے افراد اور دیگر متاثرین سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔










