امریکی ڈاکٹر کی سنگین غفلت، مردہ قرار دیا گیا ڈیڑھ سالہ بچہ زندہ نکلا

جمعہ 3 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی ریاست اریزونا میں ڈاکٹر کی مبینہ غفلت اور لاپرواہی کا ایک سنسنی خیز اور لرزہ خیز واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں سوئمنگ پول میں ڈوبنے والے ایک ڈیڑھ سالہ معصوم بچے کو ڈاکٹر نے مردہ قرار دے کر باڈی بیگ میں سیل کر کے اسپتال کے سرد خانے بھیج دیا، تاہم لگ بھگ 6 گھنٹے بعد وہ وہاں زندہ پایا گیا۔

پولیس ریکارڈ اور ہنگامی دستاویزی آڈیو کے مطابق، یہ واقعہ اریزونا کے شہر گلبرٹ میں پیش آیا جہاں 18 ماہ کا معصوم بچہ ‘ونسنٹ لورینزو فیورڈیلینو’ اپنے گھر کے پیچھے بنے سوئمنگ پول میں گرگیا۔

یہ بھی پڑھیں: ’بیوی زندہ ہے مگر نادرا نے مردہ قرار دے دیا‘، شہری وزیر داخلہ محسن نقوی کے سامنے پھٹ پڑا

 واقعے کے فوری بعد والد نے بچے کو پانی سے نکالا اور طبی امداد دینے کی کوشش کی، جس کے بعد پیرا میڈیکس عملے نے اسے تشویشناک حالت میں ‘مرسی گلبرٹ میڈیکل سینٹر’ منتقل کیا۔ اسپتال میں بحالیِ صحت کی تمام کوششوں کے بعد وہاں تعینات ڈاکٹر آرین توسی نے بچے کی موت کی تصدیق کردی۔

بچے کو باقاعدہ باڈی بیگ (لاش رکھنے والے تھیلے) میں بند کر کے اسپتال کے سرد خانے منتقل کردیا گیا۔ حیرت انگیز طور پر تقریباً 6 گھنٹے بعد جب میری کوپا کاؤنٹی میڈیکل ایگزامینر کا ٹرانسپورٹر لاش کو منتقل کرنے کے لیے وہاں پہنچا اور اس نے بیگ کھولا، تو دیکھا کہ معصوم بچہ اب بھی سانس لے رہا تھا۔ بچے کو فوری طور پر ایمرجنسی وارڈ لے جایا گیا اور بعد ازاں فضائی ایمبولینس کے ذریعے فینکس چلڈرن اسپتال منتقل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: مردہ قرار دی گئی خاتون 2 گھنٹے بعد زندہ ہوگئی

تازہ ترین انکشافات اور غیر سیل شدہ پولیس ریکارڈ کے مطابق بچے کو مردہ خانے بھیجنے سے قبل اسپتال کی ایک رجسٹرڈ نرس نے ڈاکٹر کو بتایا تھا کہ وہ بچے کی نبض محسوس کرسکتی ہے۔

موقع پر موجود پولیس افسران نے بھی اشارہ دیا تھا کہ بچہ حرکت کررہا ہے اور اس کے سانس لینے کی آوازیں آرہی ہیں، تاہم ڈاکٹر نے نرس اور پولیس کے انتباہ کو یہ کہہ کر مسترد کر دیا کہ یہ موت کے بعد کے اضطراری سانس ہیں اور بچے کو سرد خانے منتقل کرنے کے احکامات جاری کیے۔

یہ بھی پڑھیں: اڑیسہ ٹرین حادثہ: بوڑھے باپ کی ضد بیٹے کو مردہ خانے سے زندہ نکال لائی

اگرچہ معصوم ونسنٹ اس خوفناک مرحلے سے تو گزر گیا، لیکن اس کے خاندان کے مطابق اس کے سنگین اور تباہ کن نتائج سامنے آئے ہیں۔ کئی گھنٹوں تک آکسیجن کی شدید کمی اور سرد خانے کی سخت ٹھنڈک کی وجہ سے بچے کا دماغ مستقل اور شدید طور پر متاثر ہوا ہے۔ اب اسے زندگی بھر انتہائی نگہداشت کی ضرورت رہے گی، جس کے طبی اخراجات کے لیے اہلخانہ نے فنڈز کی اپیل کی ہے۔

دوسری جانب اسپتال انتظامیہ نے معاملے کی اندرونی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، تاہم ڈاکٹر کی معطلی یا برطرفی سے متعلق اسپتال نے مریض کی رازداری کا حوالہ دیتے ہوئے کچھ بتانے سے گریز کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کا یو این سیکریٹری جنرل کی امیدوار سے رابطہ، یواین قراردادوں پر دیانتدارانہ عملدرآمد پر زور

اٹلی کی سپریم کورٹ نے پاکستانی نژاد لڑکی کے قتل کیس میں 5 رشتہ داروں کی سزائیں برقرار رکھ دیں

’صرف ڈگری نہیں، بچوں کی کردار سازی پر بھی توجہ دیں‘، عدنان صدیقی کا والدین کو نصیحت بھرا پیغام

2027 میں 9 نئے ایموجیز متعارف کرائے جائیں گے، اچار اور شہابِ ثاقب بھی شامل

حکومت نے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے نئے سفری قوانین نافذ کر دیے

ویڈیو

عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان کی لیاری آمد، فٹبال اور باکسنگ کے فروغ کے لیے اکیڈمی بنانے کا عندیہ

گورنر ہاؤس میں ’ارفع کریم اے آئی سمر کیمپ‘، جہاں بچے مستقبل کی ٹیکنالوجی سیکھ رہے ہیں

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

کالم / تجزیہ

دھڑکتے دل کا فون

کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری