لاہور: منشیات فروش انمول ’پنکی‘ کے سابق شوہر کے خلاف مقدمہ درج

جمعہ 3 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور پولیس نے منشیات فروش انمول عرف ’پنکی‘ کے سابق شوہر (ریٹائرڈ پولیس افسر) رانا اکرم کے خلاف گھر میں گھسنے، تشدد کرنے اور چوری کی سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔

 یہ کارروائی شہر کے پولیس چیف کی جانب سے کروائی گئی ایک باقاعدہ انکوائری کے بعد عمل میں آئی ہے، جس میں رانا اکرم کو قصوروار پایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: انمول پنکی گینگ کے 2 مبینہ کارندے گرفتار، میتھ اور کوکین برآمد

متاثرہ خاتون یاسمین تبسم کی مدعیت میں درج کروائی گئی ایف آئی آر کے مطابق یہ واقعہ جولائی 2024 میں پیش آیا، جب سابق پولیس افسر رانا اکرم 10 سے زائد پولیس اہلکاروں کے ہمراہ زبردستی اور بغیر کسی اجازت کے ان کے گھر میں داخل ہوئے۔

خاتون نے الزام لگایا ہے کہ رانا اکرم اور ان کے ساتھ آنے والے اہلکاروں نے ان کے شوہر پر شدید تشدد کیا اور گھر میں موجود 55 لاکھ روپے مالیت کے سونے کے زیورات، ملکی و غیر ملکی کرنسی اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: ’سابق شوہر نے کوکین نیٹ ورک کا حصہ بنایا‘، کوکین کوئین انمول عرف پنکی نے راز کھول دیے

درخواست گزار نے ایف آئی آر میں یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ ملزمان ان کے شوہر کو زبردستی اغوا کر کے اپنے ساتھ لے گئے اور بعد میں انہیں ایک جھوٹے مقدمے میں پھنسایا گیا، جبکہ جاتے ہوئے ملزمان گھر کے باہر کھڑی گاڑی بھی اپنے ساتھ لے اڑے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم رانا اکرم اب پولیس سروس سے ریٹائر ہوچکے ہیں، تاہم قانون کے مطابق کارروائی کو آگے بڑھاتے ہوئے معاملے کی باقاعدہ تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘