غیر قانونی مائیگریشن کے خلاف پاکستان کے مؤثر اقدامات، یورپی یونین کا اعتراف

ہفتہ 4 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں ’گلوبل الائنس ٹو کاؤنٹر مائیگرنٹ اسمگلنگ‘ کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی مؤثر حکمت عملی کے باعث پاکستان میں غیر قانونی مائیگریشن میں 47 فیصد کمی آئی ہے، جبکہ یورپی یونین نے بھی اس حوالے سے پاکستان کی کامیاب کوششوں کو سراہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق پروپیگنڈا حقائق کے منافی، سہولیات کی فراہمی قانون کے مطابق ہے، طلال چوہدری

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی مائیگریشن کے خلاف پاکستان کی کامیاب حکمت عملی دنیا کے لیے ایک مثال بن چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی ہجرت صرف کسی ایک ملک یا سرحد کا مسئلہ نہیں بلکہ ایک عالمی چیلنج ہے، جس سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی تعاون اور مشترکہ حکمت عملی ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ قانونی ہجرت کے مواقع میں اضافہ وقت کی اہم ضرورت ہے، کیونکہ محفوظ، منظم اور قانونی ہجرت کے فروغ کے بغیر غیر قانونی مائیگریشن کا مؤثر سدباب ممکن نہیں۔

طلال چوہدری نے اس بات پر زور دیا کہ انسانی اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے جدید ٹیکنالوجی، انٹیلی جنس شیئرنگ اور ممالک کے درمیان قریبی تعاون بنیادی اہمیت رکھتے ہیں۔

اجلاس میں شریک گلوبل الائنس کے ارکان نے غیر قانونی مائیگریشن اور انسانی اسمگلنگ کے خلاف پاکستان کی کوششوں، خصوصاً وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی مؤثر کارکردگی کو سراہا اور اس شعبے میں پاکستان کی پیش رفت کو قابلِ تحسین قرار دیا۔

وزیر مملکت نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان غیر قانونی مائیگریشن اور انسانی اسمگلنگ کے خلاف عالمی برادری کے ساتھ مل کر مؤثر اقدامات جاری رکھے گا اور اس حوالے سے بین الاقوامی تعاون کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سفید جادو، مثبت اور مددگار

متحدہ اپوزیشن کی تشکیل پر اتفاق: کیا مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں یہ اتحاد حکومت کے لیے خطرہ بن سکتا ہے؟

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘