ماہ نور بلوچ کی نئی تصاویر وائرل، مداحوں نے بدلتے انداز پر بحث چھیڑ دی

پیر 6 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہ نور بلوچ کی حالیہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں جہاں ان کے نئے انداز اور شخصیت پر مختلف آراء کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

ماہ نور بلوچ حال ہی میں معروف ہدایت کار فہیم برنی کے ہمراہ نظر آئیں۔ فہیم برنی نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے اداکارہ کے لیے محبت بھرے جذبات کا اظہار کیا اور لکھا، ’کافی عرصے بعد آپ سے مل کر بہت اچھا لگا۔ تمہارے ساتھ گزرا ہر لمحہ یادگار رہا۔ تم واقعی نہایت خوش مزاج ساتھی ہو اور ہمیشہ میری بہترین دوست رہو گی‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Fahim Burney (@fahimburney)

تصاویر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے مختلف تبصرے کیے۔ کئی مداحوں نے ماہ نور بلوچ کی فٹنس اور خوبصورتی کو سراہتے ہوئے ان سے ان کی ڈائٹ اور فٹنس کا راز پوچھا جبکہ بعض صارفین کا کہنا تھا کہ وقت گزرنے کے ساتھ ان کی شکل میں نمایاں تبدیلی آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیفے میں نماز ادا کرتے عاطف اسلم کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ ’آخرکار ماہ نور بلوچ بھی عمر رسیدہ نظر آنے لگی ہیں‘، تاہم متعدد مداحوں نے ان کی شخصیت، اعتماد اور دلکش انداز کی تعریف کرتے ہوئے انہیں آج بھی پاکستانی شوبز کی باوقار اور خوبصورت اداکاراؤں میں شمار کیا۔

ماہ نور بلوچ ماضی میں اپنی اداکاری، منفرد انداز اور فٹنس کی وجہ سے ہمیشہ مداحوں کی توجہ کا مرکز رہی ہیں، اور آج بھی ان کی ہر نئی تصویر یا عوامی ظہور سوشل میڈیا پر موضوعِ گفتگو بن جاتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp