فلسطین، جموں و کشمیر کے حوالے سے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد ناگزیر ہے، اسحاق ڈار

پیر 6 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ فلسطین و کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد ناگزیر ہے۔

ایکواڈور کی سابق وزیر خارجہ اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے عہدے کی امیدوارماریہ فرنینڈا ایسپینوسا نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار کی ترک ادارے ’اویاک‘ کے سی ای او سے ملاقات، تعاون کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال

ملاقات کے دوران اسحاق ڈار نے ماریا فرنانڈا ایسپینوسا کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کثیرالجہتی نظام کے استحکام اور عالمی امور میں اقوام متحدہ کے مرکزی کردار کے فروغ کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ اقوام متحدہ کے آئندہ سیکریٹری جنرل ادارے میں انتہائی ضروری اصلاحات متعارف کرائیں گے اور سلامتی کونسل کی دیرینہ قراردادوں، خصوصاً فلسطین اور جموں و کشمیر سے متعلق قراردادوں پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنائیں گے، کیونکہ مشرق وسطیٰ اور جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے لیے ان مسائل کا حل ناگزیر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار

نائب وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے منشور کے مقاصد اور اصولوں، بین الاقوامی قانون اور معاہدوں کے احترام، نیز عالمی امن، خوشحالی اور بین الاقوامی تعاون کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مالی مسائل حل نہ ہوئے تو بی پی ایل منعقد نہیں کریں گے، تمیم اقبال

واٹس ایپ اب کاروباری اداروں سے صارفین کے جوابات پر بھی فیس وصول کرے گا

پاکستانی کوہ پیما عاصمہ مشتاق اسپینٹک سر کرنے کے بعد انتقال کرگئیں

بی این پی رہنما مرزا فخرالاسلام عالمگیر بنگلہ دیش کے نئے صدر منتخب

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 27 پیسے اور ڈیزل ایک روپے 64 پیسے مہنگا

ویڈیو

ڈیل یا ڈھیل، حکومت نے درخواست واپس لے لی، کپتان اسپتال منتقل، اگلی منزل بنی گالہ، بلاول کی پھرتیاں

شاہی خاندان سے تعلقات بہتر ہوگئے، شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کا 6 سالہ جلا وطنی کے بعد وطن واپسی کا فیصلہ

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات 15 دسمبر سے 15 جنوری کے درمیان ہوں گے، صوبائی حکومت اور الیکشن کمیشن متفق

کالم / تجزیہ

فیصلے کی تاریخ اور تاریخ کا فیصلہ

سپمورن سنگھ کالرا سے گلزار تک

وزیر اعلیٰ اسلام آباد کا اقتدار کب ختم ہوگا؟