ایران سے معاہدہ ہوگا یا پھر ہم اپنا کام مکمل کریں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک بار پھر دھمکی

پیر 6 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو ایک بار پھر خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یا تو امریکا اور ایران کے درمیان معاہدہ ہوگا یا پھر امریکا اپنا کام مکمل کرے گا۔

اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا ’یا تو ہم معاہدہ کریں گے یا پھر ہم اپنا کام مکمل کریں گے، اور یہ کام مکمل کرنا ہمارے لیے مشکل نہیں ہوگا۔ تاہم میں معاہدے کو ترجیح دوں گا کیونکہ میں 9 کروڑ 10 لاکھ لوگوں کو متاثر نہیں کرنا چاہتا۔‘

مزید پڑھیں: امریکا ایران معاہدہ سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، ترک صدر کا اسرائیل کو انتباہ

انہوں نے دعویٰ کیاکہ ہم ایک گھنٹے میں ایران کے پل تباہ کر سکتے ہیں، ان کی توانائی کی فراہمی کا نظام مفلوج کر سکتے ہیں۔ ان کے پاس اس وقت پیسہ بھی نہیں ہے اور ہم نے انہیں کوئی رقم نہیں دی۔

امریکی صدر کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب گزشتہ ہفتے امریکہ اور ایران کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کسی نمایاں پیشرفت کے بغیر ختم ہوئے۔

دونوں ممالک کے درمیان 60 روزہ جنگ بندی کا مقصد امریکا اور اسرائیل کے حملوں کے بعد سفارت کاری کے لیے ماحول سازگار بنانا ہے، جس کے لیے پاکستان بھرپور کردار ادا کررہا ہے۔

مزید پڑھیں: یورپی یونین کی امریکا ایران معاہدے کے لیے پاکستان کے کردار کی تعریف

پاکستان نے 47 برس بعد دو متحارب ممالک کو مذاکرات کی میز پر بٹھایا، جس کے بعد جنگ بندی ممکن ہوئی اور ’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘ پر دستخط کیے گئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

محبت اور کرپٹو سرمایہ کاری کے نام پر اربوں ڈالر کے فراڈ، اقوام متحدہ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

نیدرلینڈز کے طلبا نے شمسی توانائی سے چلنے والی جدید ایمبولینس تیار کرلی

مصنوعی ذہانت کی بے لگام دوڑ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

گرفتار خارجی سہولتکار کے دہشتگردی اور بھتہ خوری سے متعلق اہم انکشافات، غیر قانونی مدارس کی نگرانی پر زور

‘ہم پڑھنا چاہتے ہیں لیکن حکومت چاہتی ہے ہم بھی چائے بیچیں’، بھارت میں جین زی مودی کے خلاف پھٹ پڑی

ویڈیو

حکومت پنجاب کا گرین ایگری مال پروجیکٹ کیا ہے؟

عظیم دیوار چین: صدیوں بعد بھی انسانی عزم، حیرت انگیز انجینئرنگ اور تاریخ کا زندہ شاہکار

ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی اسلام آباد میں اعلیٰ سطحی ملاقاتیں، کیا بلوچستان میں تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے؟

کالم / تجزیہ

فلم تھری ایڈیٹس کے حقیقی رانچھو کی اصل جنگ

کشمیر انتخابات: تصویر کا ایک رخ یہ بھی ہے

ورلڈ کپ ختم ہوا، کہانی نہیں