مائیکروسافٹ اپنے ہزاروں ملازمین کو فارغ کرنے پر کیوں مجبور ہورہا ہے؟

منگل 7 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ نے دنیا بھر میں اپنے ہزاروں ملازمین کو فارغ کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کمپنی اپنے عالمی ورک فورس کے تقریباً 4 فیصد، یعنی لگ بھگ 9 ہزار ملازمین کی ملازمتیں ختم کرے گی، جبکہ اس سے قبل بھی گزشتہ برس بڑے پیمانے پر چھانٹیاں کی گئی تھیں۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ملازمتوں میں کٹوتی کا بڑا حصہ مائیکروسافٹ کے گیمنگ ڈویژن ایکس باکس میں ہوگا، جہاں تنظیمِ نو کے عمل کے تحت 3 ہزار 200 سے زائد ملازمتیں متاثر ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیے ’میں خوش ہوں کہ مجھے نوکری سے نکالا جارہا ہے‘، مائیکروسافٹ ملازم کا اعتراف وائرل

رپورٹس کے مطابق یہ برطرفیاں ان 4 گیم اسٹوڈیوز کے ملازمین کو بھی متاثر کریں گی جنہیں کمپنی علیحدہ کرنے یا فروخت کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

ایکس باکس کی چیف ایگزیکٹو آشا شرما نے بتایا کہ تقریباً ایک ہزار 600 ملازمین کو فوری طور پر فارغ کیا جا رہا ہے، جبکہ باقی متاثرہ ملازمین کی برطرفیاں مالی سال 2027 تک مرحلہ وار مکمل کی جائیں گی۔

مائیکروسافٹ کی ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ ایمی کولمین کا کہنا ہے کہ کمپنی بدلتے ہوئے عالمی کاروباری حالات کے پیش نظر اپنی تنظیمی ساخت میں تبدیلیاں کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان اقدامات کا مقصد کمپنی کو مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ بنانا ہے۔

یہ بھی پڑھیے اے آئی سےزیادہ منافع کمانے کا منصوبہ، مائیکرو سافٹ اور AWS نے ہزاروں انجینئرز پر مشتمل نیا یونٹ قائم کرنے کا اعلان کردیا

دوسری جانب ایکس باکس کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حالیہ برسوں میں گیمنگ کاروبار کی منافع بخش کارکردگی میں نمایاں کمی آئی ہے، جو ملازمتوں میں کٹوتی کی ایک بڑی وجہ ہے۔

رپورٹس کے مطابق آشا شرما نے ایکس باکس کے کاروبار کو ’غیر صحت مند‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کمپنی کا منافع حریف اداروں کے مقابلے میں 3 سے 10 گنا کم ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ گیم پاس سبسکرپشن سروس کی قیمتوں میں اضافے کے بعد لاکھوں صارفین نے اپنی رکنیت ختم کر دی، جس سے کمپنی کو مالی نقصان اٹھانا پڑا۔ بعد ازاں صارفین کو واپس لانے کے لیے سبسکرپشن فیس میں کمی کرنا پڑی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

میٹا پر طبی مسائل کے شکار ملازمین کو برطرفیوں میں نشانہ بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت استعمال کرنے کا الزام

حکومت نے ہمیشہ مذاکرات کا راستہ اپنایا، تشدد ایکشن کمیٹی کی جانب سے کیا گیا، طارق فضل چوہدری

ذہنی تھکن سے پریشان ہیں؟ صدیوں پرانے طریقے آج بھی مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں

اداروں اور شہدا سے متعلق استعمال کیے گئے الفاظ ناقابل قبول، مولانا فضل الرحمان معافی مانگیں : حافظ میاں محمد نعمان

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟