’دھاندلی کے باوجود امریکا ہار گیا‘، فیفا ورلڈ کپ میں بیلجیئم کی جیت پر سوشل میڈیا میمز سے بھر گیا

منگل 7 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بیلجیم کی ریڈ ڈیولز نے فیفا ورلڈ کپ کے راؤنڈ آف 16 میں میزبان امریکا کو 4-1 سے شکست دے کر نہ صرف ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا بلکہ سوشل میڈیا پر بھی جشن کا سماں باندھ دیا۔

امریکا کے ورلڈ کپ سفر کے دوران غیر ملکی ٹیموں، آفیشلز اور ریفریز کے ساتھ مبینہ ناروا سلوک جبکہ کھیل کے معاملات میں سیاسی مداخلت کے الزامات مسلسل زیرِ بحث رہے۔ اسی وجہ سے بہت سے صارفین نے بیلجیم کی فتح کو ’فیئر پلے کی جیت‘ قرار دیتے ہوئے اس پر خوشی کا اظہار کیا۔

میچ سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اسٹرائیکر فولارین بالاگون کا ریڈ کارڈ واپس کروانے کی رپورٹس نے بھی شدید تنازع کھڑا کیا جس کے بعد سوشل میڈیا پر ’دھاندلی‘ اور ’ورلڈ کپ کو متاثر کرنے‘ جیسے ہیش ٹیگز اور تبصرے ٹرینڈ کرنے لگے۔

امریکا کی شکست کے ساتھ ہی ایکس، فیس بک، انسٹاگرام اور ٹک ٹاک میمز سے بھر گئے۔ کسی نے لکھا ’اب ساکر ختم، دوبارہ فٹبال شروع‘ تو کسی نے تبصرہ کیا ’ورلڈ کپ نے آخرکار میدان میں جواب دے دیا‘ کئی صارفین نے امریکی شائقین پر بھی طنز کیا کہ وہ فٹبال میں صرف اس وقت دلچسپی لیتے ہیں جب ایونٹ ان کے اپنے ملک میں ہو۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے طنزاً لکھا کہ اچھی خبر یہ ہے کہ اب ہمیں فٹبال (ساکر) میں دلچسپی لینے کا ڈھونگ رچانے کی ضرورت نہیں رہی

ایک اور صارف نے لکھا کہ دھاندلی کے باوجود بھی امریکا کی ٹیم فتح حاصل نہ کر سکی۔

ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ اب دوبارہ کبھی ’ساکر‘ کا لفظ نہیں سننا چاہوں گا، یہ ’فٹبال‘ ہے۔

دوسری جانب بیلجیم شاندار انداز میں کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا ہے جہاں 11 جولائی کو اس کا مقابلہ اسپین سے ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ کا درآمدی ادویات پر نئی ٹیرف پالیسی کا اعلان، 2 سال بعد 200 فیصد تک ڈیوٹی عائد ہوگی

صلح کا کوئی امکان نہیں، یوٹیوبر رجب بٹ نے ایمان فاطمہ سے تعلق ختم کرنے کا اعلان کردیا

وزیر خارجہ اسحاق ڈار آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس میں شرکت کے لیے فلپائن پہنچ گئے

گاڈزیلا فلموں کی مقبول اداکارہ کیلی ہوٹل 18 سال کی عمر میں ٹریفک حادثے میں چل بسیں

قومی سلامتی کے خدشات، امریکا نے جدید ڈرونز پر نئی پابندیاں تجویز کر دیں

ویڈیو

حکومت پنجاب کا گرین ایگری مال پروجیکٹ کیا ہے؟

عظیم دیوار چین: صدیوں بعد بھی انسانی عزم، حیرت انگیز انجینئرنگ اور تاریخ کا زندہ شاہکار

ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی اسلام آباد میں اعلیٰ سطحی ملاقاتیں، کیا بلوچستان میں تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے؟

کالم / تجزیہ

فلم تھری ایڈیٹس کے حقیقی رانچھو کی اصل جنگ

کشمیر انتخابات: تصویر کا ایک رخ یہ بھی ہے

ورلڈ کپ ختم ہوا، کہانی نہیں