رجسٹرار کو درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر واپس کرنے کا اختیار نہیں، وفاقی آئینی عدالت کا اہم فیصلہ

منگل 7 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی آئینی عدالت نے ایک اہم فیصلے میں قرار دیا ہے کہ رجسٹرار کو کسی بھی آئینی درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے کر واپس کرنے کا اختیار حاصل نہیں، کیونکہ درخواست قابل سماعت ہے یا نہیں، اس کا تعین صرف عدالت ہی کر سکتی ہے۔

مزید پڑھیں: ’ایسی کہانیاں تو فلموں میں ہوتی ہیں‘، آئینی عدالت نے جنسی زیادتی کی شکار خاتون کی درخواست خارج کر دی

یہ فیصلہ جسٹس حسن اظہر رضوی نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے خلاف دائر چیمبر اپیل پر تحریر کیا، جو 6 صفحات پر مشتمل ہے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ رجسٹرار کا کام صرف انتظامی نوعیت کا ہے اور رجسٹرار آفس صرف انتظامی نوعیت کے اعتراضات ہی عائد کر سکتا ہے۔

عدالت نے واضح کیاکہ رجسٹرار آفس صرف اس صورت میں درخواست واپس کر سکتا ہے جب وہ متعلقہ رولز کے خلاف دائر کی گئی ہو۔

وفاقی آئینی عدالت نے اپنے فیصلے میں مزید قرار دیا کہ رجسٹرار آفس کسی بھی صورت عدالتی اختیارات استعمال نہیں کر سکتا۔

 فیصلے کے مطابق آئین میں ایسی کوئی گنجائش موجود نہیں کہ عدالتی اختیارات کسی انتظامی افسر کو تفویض کیے جائیں، جبکہ کسی انتظامی افسر کو عدالتی اختیار دینا آئین میں درج اختیارات کی تقسیم کے اصول کے بھی منافی ہے۔

عدالت نے یہ بھی قرار دیا کہ رجسٹرار آفس کسی آئینی درخواست کو غیر سنجیدہ قرار دینے کا بھی مجاز نہیں۔

فیصلے کے مطابق رجسٹرار آفس نے رضیہ اسلم کی آئینی درخواست 14 فروری کو ناقابل سماعت ہونے کا اعتراض لگا کر واپس کر دی تھی، جس کے خلاف درخواست گزار نے چیمبر اپیل دائر کی۔

مزید پڑھیں: سرکاری ملازمین کی سینیارٹی سے متعلق وفاقی آئینی عدالت نے بڑا فیصلہ سنا دیا

اس اپیل پر فیصلہ سناتے ہوئے وفاقی آئینی عدالت نے رجسٹرار کے اختیارات سے متعلق اہم قانونی اصول واضح کردیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘