عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزید کم ہوئیں تو ریلیف عوام کو منتقل کریں گے، وزیر پیٹرولیم

منگل 7 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ حکومت عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور جیسے ہی قیمتوں میں مزید کمی کی گنجائش پیدا ہوئی، اس کا براہِ راست فائدہ عوام کو پہنچایا جائے گا۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی پرویز ملک نے کہاکہ انہوں نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم کے سامنے تمام حقائق رکھے ہیں۔

مزید پڑھیں: پیٹرول اور ڈیزل پر کلائمیٹ سپورٹ لیوی دگنی کردی گئی، رواں مالی سال 95 ارب روپے وصولی کا ہدف

ان کے مطابق اگرچہ خام تیل کی عالمی قیمتیں دوبارہ جنگ سے پہلے والی سطح پر آ چکی ہیں، تاہم پاکستان جو پیٹرول درآمد کرتا ہے اس کی قیمت اب بھی جنگ سے پہلے کے مقابلے میں قریباً 15 ڈالر فی بیرل زیادہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ ملک اپنی ضرورت کا قریباً 70 سے 80 فیصد پیٹرول بیرون ملک سے درآمد کرتا ہے، اسی وجہ سے درآمدی لاگت میں اضافے کے اثرات برقرار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جب بھی مالی گنجائش پیدا ہوئی، وزیراعظم نے عوام کو ریلیف دیتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں 70 سے 80 روپے تک کمی کی، اور آئندہ بھی اگر عالمی مارکیٹ میں قیمتیں مزید نیچے آئیں تو اس کا فائدہ صارفین تک منتقل کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر نے حالیہ جنگی صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسٹریٹجک ذخائر اور مطلوبہ وسائل محدود ہونے کے باوجود ملک میں سپلائی کا نظام برقرار رکھا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ اسٹریٹجک آئل اسٹوریج کے قیام سے متعلق ایک عالمی سطح کی اسٹڈی کرائی گئی ہے، جس پر دو مختلف فرمز کام کر رہی ہیں۔

علی پرویز ملک نے تیل و گیس کی مقامی تلاش کے حوالے سے کہا کہ اگر کمپنیوں کو سرمایہ فراہم نہیں کیا جائے گا تو وہ نئے ذخائر کی تلاش کیسے کریں گی۔

واضح رہے کہ حکومت نے 4 جولائی کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کرتے ہوئے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے 97 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں بھی ایک روپے 97 پیسے کمی کی تھی۔

مزید پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات صارفین کے ہاتھ سے نکل گئیں، گزشتہ ماہ فروخت میں 20 فیصد کمی

اس کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 297 روپے 53 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 309 روپے 50 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا، حکومت نے 25 اگست کے لیے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

برطانیہ میں سالمونیلا پھیلنے کا خدشہ، علامات، علاج اور بچاؤ کے طریقے

امریکی یونیورسٹیوں کی غیرملکی طلبہ کو 15 ستمبر سے قبل امریکا واپس پہنچنے کی ہدایت

معاشی تنہائی یا عالمی معیشت میں شمولیت، امریکا کا ایران کو سخت پیغام

اسلام آباد کے قریب ہزار سال پرانے گکھڑ دور کے تاریخی مقامات سیاحوں کے لیے کھول دیے گئے

ویڈیو

فیلڈ مارشل دنیا کو تباہی سے بچانے کے مشن پر، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی راہیں جدا؟ مولانا کا یہودی ایجنٹ سے غیر فطری اتحاد

جیل رولز کسی بھی قیدی کو پرائیویٹ اسپتال سے علاج کی اجازت نہیں دیتے: سینیئر وکلا

بلوچستان کا طالب علم اے آئی کی مدد سے انسانوں کو نئی زندگی فراہم کرے گا؟

کالم / تجزیہ

کیا شہباز حکومت توہینِ عدالت کے ’جرم‘ میں گھر جا سکتی ہے؟

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا

سفید جادو، مثبت اور مددگار