چین کے اعلیٰ ترین سائنس و ٹیکنالوجی ایوارڈز کا اعلان، لیتھیم بیٹری اور ریڈار ٹیکنالوجی کے ماہرین کو اعزاز

بدھ 8 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چین نے سال 2025 کے اعلیٰ ترین سائنس و ٹیکنالوجی ایوارڈز لیتھیم بیٹری ٹیکنالوجی کے بانی چن لی چھوان اور ریڈار ٹیکنالوجی کے ممتاز ماہر بین دے کو عطا کر دیے۔

چن لی چھوان، جو 1940 میں پیدا ہوئے، چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کے انسٹیٹیوٹ آف فزکس سے وابستہ محقق اور چائنیز اکیڈمی آف انجینئرنگ کے رکن ہیں۔ انہیں چین میں لیتھیم بیٹری صنعت کا بانی، رہنما اور اہم معمار سمجھا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں:چین کا جدید مصنوعی ذہانت ماڈلز تک غیر ملکی رسائی محدود کرنے پر غور

1938 میں پیدا ہونے والے بین دے، چائنا الیکٹرانکس ٹیکنالوجی گروپ کارپوریشن کے محقق اور چائنیز اکیڈمی آف انجینئرنگ کے رکن ہیں۔ انہیں چین میں فضائی پلس ڈوپلر ریڈار، فیزڈ ایرے ریڈار اور خلائی نگرانی کے ریڈار نظام کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کرنے پر یہ اعزاز دیا گیا۔

ایوارڈز بدھ کو بیجنگ میں منعقدہ قومی سائنس و ٹیکنالوجی ایوارڈز کانفرنس، چائنیز اکیڈمی آف سائنسز اور چائنیز اکیڈمی آف انجینئرنگ کے جنرل اجلاسوں، اور چائنا ایسوسی ایشن فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی 11ویں قومی کانگریس کے مشترکہ اجلاس میں دیے گئے۔

مزید پڑھیں: پاکستان اور چین کا انسدادِ دہشتگردی و داخلی سلامتی میں تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

تقریب کے دوران مجموعی طور پر 258 سائنسی و تکنیکی منصوبوں اور 11 ممتاز سائنس دانوں کو مختلف قومی اعزازات سے نوازا گیا۔ ان میں 51 منصوبوں کو ریاستی قدرتی سائنس ایوارڈ، 58 منصوبوں کو ریاستی ٹیکنالوجیکل انوینشن ایوارڈ اور 149 منصوبوں کو ریاستی سائنسی و تکنیکی ترقیاتی ایوارڈ دیا گیا، جبکہ 2 اعلیٰ ترین قومی ایوارڈز کے علاوہ 9 غیرملکی ماہرین کو چین کے بین الاقوامی سائنسی و تکنیکی تعاون ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پمز آتشزدگی: وزیراعظم کی بچے کو بچانے والی نرس کے لیے ستارہ خدمت اور ایک کروڑ روپے انعام کی منظوری

نو منتخب وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر افتخار گیلانی کی شاہ غلام قادر سے اہم ملاقات، ناراضی ختم ہونے کا امکان

پمز سانحہ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر سمیت 8 افسران معطل، وزیراعظم کا ذمہ داروں کے خلاف فوجداری کارروائی کا حکم

ہمارا نظامِ صحت سڑ چکا، سانحہ پمز کی انکوائری رپورٹ سے تمام حقائق سامنے آجائیں گے، وزیر صحت مصطفیٰ کمال

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

ویڈیو

ہمارا نظامِ صحت سڑ چکا، سانحہ پمز کی انکوائری رپورٹ سے تمام حقائق سامنے آجائیں گے، وزیر صحت مصطفیٰ کمال

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں