پاکستان اور چین کا انسدادِ دہشتگردی و داخلی سلامتی میں تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

بدھ 8 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں چین کے وزیر مملکت برائے داخلہ اور اسپیشل سروس بیورو کے سربراہ لنگ ژیفینگ سے ملاقات کی، جس میں انسدادِ دہشتگردی، داخلی سلامتی اور دوطرفہ سیکیورٹی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید پڑھیں:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی قائم مقام گورنر مکہ ریجن سے ملاقات، پاک سعودی تعلقات کے فروغ اور کرکٹ تعاون پر تبادلہ خیال

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے انسدادِ دہشتگردی کے شعبے میں تعاون اور پاک چین اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا، جبکہ داخلی سلامتی، بارڈر مینجمنٹ، غیرقانونی امیگریشن اور انسدادِ منشیات کے حوالے سے باہمی معاونت بڑھانے پر اتفاق کیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ دہشتگردوں کی مالی معاونت ہر سطح پر روکنے کی ضرورت ہے اور دہشتگردوں کی پشت پناہی اور فنڈنگ میں ملوث ممالک کے خلاف مشترکہ حکمت عملی اپنائی جانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ سیکیورٹی تعاون کو مزید وسعت دینا چاہتا ہے۔

محسن نقوی نے بتایا کہ پاکستان میں چینی شہریوں کے تحفظ کے لیے خصوصی پروٹیکشن پولیس فورس قائم کی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان عوامی روابط کے فروغ کے لیے ویزا نظام میں مزید آسانیاں ناگزیر ہیں۔

مزید پڑھیں:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اہم سرکاری دورے پر ریاض پہنچ گئے، پرتپاک استقبال

اس موقع پر چینی وزیر مملکت برائے داخلہ لنگ ژیفینگ نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس عالمی چیلنج سے نمٹنے کے لیے دونوں ممالک کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے ویزا اور امیگریشن سے متعلق امور کا بھی جائزہ لینے کی یقین دہانی کرائی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شناختی کارڈ پر نام کیسے تبدیل کروایا جاسکتا ہے؟ نادرا نے مکمل طریقہ کار اور فیس کی تفصیلات بتا دیں

فرانس میں پُرتشدد مظاہروں میں اضافہ، ایک شخص ہلاک، 1800 گرفتار اور سیکڑوں دکانیں تباہ

سلطان آف جوہر کپ: پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کی مسلسل دوسری کامیابی، کینیڈا کو 2 کے مقابلے میں 6 گول سے شکست

ایلون مسک کی ٹیکنالوجی پھر میدان میں، لیکن ڈونلڈ ٹرمپ سے قربت سوشل میڈیا پر زیر بحث

ملک کے کسی بھی حصے سے کسی کو قومی پرچم اتارنے کی اجازت نہیں دیں گے، دہشتگردی کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی، بلاول بھٹو

ویڈیو

غریب کا ذہین بچہ بھی ڈاکٹر بن سکتا ہے، دانش اسکول امیر اور غریب کے درمیان تعلیمی فرق ختم کرنے کی کوشش ہے، شہباز شریف

20 لاکھ بیرل سے زائد تیل لے جانے والے جہاز میں دھماکا، ایران کا بارودی سرنگ سے ٹکرانے کا دعویٰ

سکھر میں کاٹن فیکٹری کی گرد سے شہری پریشان، سندھ حکومت کی کارکردگی پر سوالات

کالم / تجزیہ

مولانا، معدنیات اور ایمر جنسی

پشاور میں چھت نہیں، حکومتی نظام گرا ہے

دو قومیں، دو نسلیں