بھارتی ڈرائیور نے سموسوں کے لیے ٹرین روک دی؟ وائرل ویڈیو کی حقیقت نے سب کو چونکا دیا

بدھ 8 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سوشل میڈیا پر بھارت کی ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک ریلوے اہلکار کو ٹرین سے اتر کر ریلوے ٹریک کے قریب واقع ایک دکان سے سموسے خریدتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ یہ مسافر ٹرین کا لوکو پائلٹ ہے جس نے صرف سموسے خریدنے کے لیے ٹرین روک دی۔

وائرل ویڈیو میں ایک ٹرین مدھیہ پردیش کے شہر انڈور کے قریب راؤ کے رنگواسا روڈ علاقے میں رکی ہوئی دکھائی دیتی ہے جبکہ ایک ریلوے ملازم پٹری کے قریب واقع دکان سے سموسے خرید کر واپس انجن میں سوار ہو جاتا ہے جس کے بعد ٹرین دوبارہ روانہ ہو جاتی ہے۔

ویڈیو کے منظرِ عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے شدید تنقید کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ آیا واقعی ایک مسافر ٹرین کو ذاتی کام کے لیے روکا گیا تھا۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق بعض رہائشیوں نے دعویٰ کیا کہ اس مقام پر ٹرینیں اکثر کئی منٹ تک رکی رہتی ہیں اور ریلوے ملازمین اس دوران دکان سے ناشتا بھی خریدتے ہیں۔ ویڈیو کے وائرل ہونے پر ریلوے کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے افسر نے کہا کہ اس کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ بعد ازاں بھارتی ریلوے نے سوشل میڈیا پر وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا کہ وائرل دعویٰ گمراہ کن ہے۔

ریلوے کے مطابق ویڈیو میں نظر آنے والی ٹرین انڈور-مہو ڈی ای ایم یو مسافر ٹرین نہیں بلکہ ایک مال بردار ٹرین تھی جسے راؤ یارڈ میں جاری انجینئرنگ کام کے باعث راؤ ہوم سگنل پر روکا گیا تھا۔

ریلوے نے مزید بتایا کہ ویڈیو میں سموسے اور کچوریاں خریدنے والا شخص لوکو پائلٹ نہیں بلکہ اسسٹنٹ لوکو پائلٹ (اے ایل پی) تھا، جو ٹرین کے پہلے سے رکے ہونے کے دوران مختصر وقت کے لیے دکان پر گیا تھا۔

ریلوے حکام نے واضح کیا کہ ٹرین کو کھانا خریدنے کے لیے نہیں روکا گیا اور ویڈیو کو سیاق و سباق سے ہٹ کر شیئر کر کے یہ تاثر دینے کی کوشش کی گئی کہ ایک مسافر ٹرین کو سموسے خریدنے کے لیے روکا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شوہر اور بیٹیوں پر تشدد کا مقدمہ: آمنہ سعید کی ضمانت منظور، اسلام آباد ہائیکورٹ کا تفصیلی فیصلہ جاری

سالوں کی جمع پونجی پل بھر میں تباہ، خاتون کے 8 سال میں جوڑے 12 لاکھ روپے چوہوں نے کتر دیے

آزاد کشمیر اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ جاری، 7 نشستوں کے لیے 10 امیدوار مدمقابل

مون سون کی بارشوں کا سلسلہ تھم گیا، جڑواں شہروں میں حبس اور گرمی بڑھ گئی

انگلینڈ سے شکست، پاکستان ٹیسٹ رینکنگ میں آٹھویں نمبر پر برقرار

ویڈیو

بلوچستان کا طالب علم اے آئی کی مدد سے انسانوں کو نئی زندگی فراہم کرے گا؟

ہارٹ ٹرانسپلانٹ کا متبادل تیار، چینی سائنسدانوں کا کرشماتی علاج، 90 فیصد ہارٹ فیلیئر مریض صحتیاب

ٹیک ٹائکون زکربرگ نے تاریخی آئرش قلعہ خرید لیا، حقیقت اور قیمت جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

کالم / تجزیہ

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟