گل پلازہ انکوائری رپورٹ منظرِ عام پر لائی جائے، فاروق ستار کا مطالبہ

بدھ 8 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

رہنما ایم کیو ایم فاروق ستار نے مطالبہ کیا ہے کہ سانحہ گل پلازہ کی جوڈیشل انکوائری رپورٹ فوری طور پر عوام کے سامنے لائی جائے، کیونکہ یہ مفادِ عامہ کا معاملہ ہے اور شہریوں کو اس کی تفصیلات جاننے کا مکمل حق حاصل ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ انفارمیشن کمیشن میں ان کے کیس کی تیسری سماعت ہوئی، جس میں محکمہ داخلہ سندھ کے 2 نمائندے پیش ہوئے۔

انہوں نے بتایا کہ سماعت کی آئندہ تاریخ 16 جولائی مقرر کی گئی ہے اور ان کی خواہش ہے کہ اسی روز کیس کا فیصلہ بھی سنایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: ایم کیو ایم کا اپوزیشن میں جانے کا عندیہ، فاروق ستار کا وفاق کو الٹی میٹم

ان کا کہنا تھا کہ انفارمیشن کمیشن نے گیند محکمہ داخلہ کے کورٹ میں ڈال دی ہے، جبکہ قانون کے مطابق کمیشن کو 45 روز کے اندر اس معاملے کا فیصلہ کرنا چاہیے۔

فاروق ستار نے کہا کہ گل پلازہ سانحے میں تقریباً 100 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے، اس لیے انکوائری رپورٹ کو خفیہ رکھنے کا کوئی جواز نہیں بنتا۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ آخر رپورٹ میں ایسی کیا بات ہے جسے چھپایا جا رہا ہے، اور بظاہر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ رپورٹ میں کسی بااثر شخصیت کا نام شامل ہے۔

انہوں نے سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں گزشتہ 18 برس سے بدترین طرزِ حکمرانی قائم ہے۔

مزید پڑھیں: فاروق ستار کا سازش کے تحت ایم کیو ایم کو دیوار سے لگانے کا الزام

ان کے بقول سندھ حکومت نے جوڈیشل انکوائری کمیٹی تشکیل دے کر خود اپنے لیے مشکلات پیدا کیں، اس لیے اب اس رپورٹ کو بھی منظرِ عام پر لانا چاہیے۔

فاروق ستار نے خبردار کیا کہ اگر گل پلازہ انکوائری رپورٹ جاری نہ کی گئی تو وہ اعلیٰ عدلیہ سے رجوع کریں گے۔

انہوں نے وفاقی حکومت سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ اس معاملے میں مداخلت کرے، جبکہ وزیراعظم سندھ حکومت کی مبینہ کرپٹ طرزِ حکمرانی کا بھی نوٹس لیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہاکی ورلڈ کپ: 4 مرتبہ کا عالمی چیمپیئن پاکستان جنوبی افریقہ کو ہرا کر 11ویں پوزیشن لینے میں کامیاب

’آج اقتدار نہیں بلکہ ذمہ داری منتقل ہونے جارہی ہے‘، فیصل ممتاز راٹھور کا بطور وزیراعظم آزاد کشمیر آخری خطاب

دنیا کے کم عمر ترین بادشاہ اویو انتقال کرگئے

بھارت جان لے، پانی ہماری ریڈ لائن ہے، 25 کروڑ پاکستانیوں کی آبی بقا پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، اسحاق ڈار

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، پیٹرول 58پیسے، ڈیزل 17پیسے سستا

ویڈیو

میر رضا قتل کیس: جوڈیشل کمیشن کا پہلا اجلاس، مظاہرین پر ایف آئی آر کا تذکرہ

سانحہ پمز، ملزمان سامنے آئے نہ کوئی گرفتاری ہوسکی، سسٹم ٹھیک ہوگا؟ عمران خان کے بیٹوں کا انٹرویو

آزاد کشمیر کے نومنتخب وزیراعظم بیرسٹر افتخار گیلانی کون ہیں؟ کیریئر پر ایک نظر

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ