پرندہ ٹکرانے سے اسکردو جانے والی پرواز متاثر، طیارے کے انجن کو شدید نقصان

بدھ 8 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

کراچی سے اسکردو جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز ٹیک آف کے دوران برڈ ہٹ کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں طیارے کے ایک انجن کو شدید نقصان پہنچا۔ واقعے کے بعد 170 مسافروں کو بحفاظت ایئرپورٹ لاؤنج منتقل کر دیا گیا جبکہ طیارے کی مرمت کا کام جاری ہے۔

کراچی سے اسکردو جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز برڈ ہٹ کے باعث متاثر ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد ایئرپورٹ کے قریب تربیتی طیارہ گرگیا، پائلٹ اور ٹرینی زخمی

ایئرلائن کے ترجمان کے مطابق پرواز پی کے 455 میں 170 مسافر سوار تھے۔ ٹیک آف کے دوران ایک پرندہ طیارے سے ٹکرا گیا، جس کے باعث ایئربس اے 320 کے انجن نمبر دو کو شدید نقصان پہنچا۔

ترجمان نے بتایا کہ پرندہ ٹکرانے سے انجن کے بلیڈ ٹوٹ گئے، جس کے بعد طیارے کو مزید پرواز کے لیے استعمال نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

واقعے کے بعد تمام 170 مسافروں کو بحفاظت ایئرپورٹ لاؤنج منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں متبادل انتظامات کی فراہمی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

ایئرلائن کے مطابق طیارے کی فنی جانچ اور مرمت کا کام جاری ہے، جبکہ واقعے کی نوعیت کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کیا پاکستان چین سے دور ہوسکتا ہے؟ شبر زیدی کی پرانی ویڈیو کو تجزیہ کاروں نے مسترد کردیا

پمز سانحہ: وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا استعفیٰ وزیراعظم کو پیش، فرانزک رپورٹ کا انتظار

متنازع ٹیلی کام ترمیمی بل واپس لینے کا فیصلہ، اب کیا ہوگا؟

اسٹاک مارکیٹ میں زبردست خریداری، انڈیکس 177,833 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا

کیا انسانوں کی نوکریاں ہمیشہ کے لیے ختم ہونے والی ہیں؟ بل گیٹس نے AI کے خطرے سے خبردار کردیا

ویڈیو

دفاعی تعاون کے بعد پاک سعودی اقتصادی و زرعی شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق، ٹیکنالوجی، پانی اور زرعی تجارت میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ

پمز آتشزدگی: جدید فائر سیفٹی نظام ہوتا تو اتنا بڑا سانحہ نہ ہوتا

بیرسٹر سیف کا عمران خان سے رابطہ بحال، علی امین گنڈاپور عرصے بعد متحرک ہوگئے، سہیل آفریدی سے بھی دوریاں ختم

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ