شاہ رخ خان صرف بڑے اسٹار ہیں بڑے اداکار نہیں، فردوس جمال کی شدید تنقید

جمعرات 9 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے سینئر اداکار فردوس جمال نے بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کی اداکاری پر تنقید کرتے ہوئے انہیں ایک بڑا اسٹار تو قرار دیا تاہم انہیں بڑا اداکار ماننے سے انکار کر دیا۔

فردوس جمال حال ہی میں اداکار و میزبان محسن عباس حیدر کے شو میں بطور مہمان شریک ہوئے جہاں انہوں نے مختلف فنکاروں اور ان کی فنی صلاحیتوں پر کھل کر اظہارِ خیال کیا۔

گفتگو کے دوران فردوس جمال نے کہا کہ وہ بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کے مداح ہیں لیکن شاہ رخ خان کا دلیپ کمار سے موازنہ درست نہیں۔ ان کے مطابق دلیپ کمار ایک منفرد اور عظیم اداکار تھے جبکہ شاہ رخ خان اس معیار کی اداکاری پیش نہیں کر سکے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ شاہ رخ خان کی ادائیگی، تلفظ اور اندازِ گفتگو میں وہ پختگی نظر نہیں آتی جو ایک عظیم اداکار کی پہچان ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شاہ رخ خان ایک غیر معمولی شہرت رکھنے والے سپر اسٹار ضرور ہیں، لیکن بطور اداکار ان کا مقام اتنا بلند نہیں جتنا ان کی مقبولیت ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وفاقی سرکاری اسپتالوں میں فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم جاری

’آپ جیکولین سے حسد کرتی تھیں‘، سکیش چندر شیکھر کا نورا فتیحی کے نام خط وائرل

نیپال میں تباہی کا انتباہ 5 ماہ قبل کیا گیا، ہمالیائی گلیشیئرز تیزی سے پگھلنے کا انکشاف

وزن نارمل ہونے کے باوجود دل کو خطرہ، کمر کا گھیر اہم علامت قرار

’ہمیں مدد کی ضرورت نہیں‘ سے ’غیرملکی مدد قبول‘، نیپال کا سیلاب پر مؤقف بدل گیا

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں