پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی پاک، روس تعاون کی نئی علامت بنے گی، اویس لغاری

جمعرات 9 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی کا منصوبہ پاکستان اور روس کے درمیان دیرینہ دوستی اور صنعتی تعاون کی نئی علامت بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک توانائی، تجارت، ہوابازی، تعلیم اور سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے پرعزم ہیں۔

اسلام آباد میں پاک روس تعلقات کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی دونوں ممالک کے درمیان تاریخی تعلقات کی نئی بنیاد ثابت ہوگی اور آنے والے برسوں میں پاک روس دوستی اور اقتصادی تعاون کی مضبوط علامت بن کر سامنے آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں:پاک روس تعلقات پر اہم ویبینار، شرکا نے دوطرفہ تعاون کے نئے امکانات اجاگر کر دیے

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور روس کے درمیان توانائی اور صنعتی شعبوں میں تعاون مسلسل فروغ پا رہا ہے۔ فروری 2025 میں روسی کمپنیوں، پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) اور آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی (او جی ڈی سی ایل) کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط توانائی کے شعبے میں تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی جانب اہم پیشرفت ہے، جبکہ روسی ہائیڈرو گروپ نے پاکستان میں موجودہ پن بجلی تنصیبات کی جدیدکاری اور نئے ہائیڈرو پاور منصوبوں کے ڈیزائن میں انجینئرنگ شراکت دار بننے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

اویس لغاری نے کہا کہ پاکستان اور روس کے درمیان فضائی روابط کو فروغ دینے کے لیے دونوں ممالک کی ایئرلائنز کارگو پروازوں کے لیے کوڈ شیئرنگ اور ٹرانزٹ روٹس کے انتظامات پر بھی غور کر سکتی ہیں، جس سے دوطرفہ تجارت میں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ عوامی روابط کے فروغ کے لیے جون میں دونوں ممالک کے درمیان ری ایڈمیشن معاہدے پر دستخط کیے گئے، جس سے سیاحت، کاروباری سفر اور باہمی روابط کو مزید فروغ ملے گا۔ انہوں نے روسی شہریوں کو موسم بہار اور خزاں کے دوران پاکستان آنے کی دعوت بھی دی۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ اس وقت 187 پاکستانی طلبہ روس کی مختلف جامعات میں زیر تعلیم ہیں۔ انہوں نے روس کی جانب سے پاکستانی طلبہ کو دیے جانے والے وظائف کو سراہتے ہوئے بالخصوص سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں مزید اسکالرشپس دینے کی درخواست کی۔

اویس لغاری نے کہا کہ پاکستان اور روس کے درمیان تجارت، تعلیم، توانائی، صنعت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون باہمی اعتماد اور احترام پر مبنی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آئندہ پاک روس بین الحکومتی کمیشن کا اجلاس ماسکو میں منعقد ہوگا، جبکہ سیمینار سے حاصل ہونے والی سفارشات دونوں ممالک کے پالیسی سازوں کے سامنے پیش کی جائیں گی تاکہ انہیں عملی اقدامات کی صورت میں آگے بڑھایا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کا یو این سیکریٹری جنرل کی امیدوار سے رابطہ، یواین قراردادوں پر دیانتدارانہ عملدرآمد پر زور

اٹلی کی سپریم کورٹ نے پاکستانی نژاد لڑکی کے قتل کیس میں 5 رشتہ داروں کی سزائیں برقرار رکھ دیں

’صرف ڈگری نہیں، بچوں کی کردار سازی پر بھی توجہ دیں‘، عدنان صدیقی کا والدین کو نصیحت بھرا پیغام

2027 میں 9 نئے ایموجیز متعارف کرائے جائیں گے، اچار اور شہابِ ثاقب بھی شامل

حکومت نے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے نئے سفری قوانین نافذ کر دیے

ویڈیو

عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان کی لیاری آمد، فٹبال اور باکسنگ کے فروغ کے لیے اکیڈمی بنانے کا عندیہ

گورنر ہاؤس میں ’ارفع کریم اے آئی سمر کیمپ‘، جہاں بچے مستقبل کی ٹیکنالوجی سیکھ رہے ہیں

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

کالم / تجزیہ

دھڑکتے دل کا فون

کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری