دہشتگرد عناصر کو کسی صورت اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا : سرفراز بگٹی

منگل 14 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان میں منگی ڈیم پولیس اسٹیشن پر دہشتگرد حملے کے بعد شروع کیا گیا آپریشن شعبان کامیابی سے جاری ہے، جس کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دشوار گزار پہاڑی علاقوں میں مشترکہ زمینی اور فضائی کارروائیاں کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سراج رئیسانی کی قربانی قوم کے لیے مشعلِ راہ ہے، دہشتگرد امن و استحکام کا راستہ نہیں روک سکتے : سرفراز بگٹی

وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر بتایا کہ پاک فوج، فرنٹیئر کور اور بلوچستان پولیس کی مشترکہ کارروائیوں کے نتیجے میں آپریشن شعبان کے دوران اب تک 39 دہشت گرد ہلاک کیے جا چکے ہیں۔

سرفراز بگٹی کے مطابق 5 جولائی سے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں جاری انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیوں میں مجموعی طور پر 75 دہشتگردوں کو ہلاک کیا جاچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دہشتگردوں کو ہر قیمت پر انجام تک پہنچایا جائے گا، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی

خضدار کے علاقے زہری میں پولیس اسٹیشن پر دہشت گردوں کا حملہ بھی ناکام بنا دیا گیا، جبکہ علاقے میں سیکیورٹی اقدامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں ریاست کی رٹ ہر صورت برقرار رکھی جائے گی اور دہشت گرد عناصر کو کسی صورت اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ دہشت گرد اپنے انجام سے نہیں بچ سکتے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کب اور کہاں سجے گا سٹار کھلاڑیوں کا میلہ؟ پی سی بی کے دھماکے دار ٹورنامنٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں

یوٹیوب پر نوعمر صارفین کو مضر ویڈیوز کی سفارش، نئی تحقیق میں تشویشناک انکشاف

اسحاق ڈار کی زیر صدارت سول ایوارڈز کے لیے نامزدگیوں کا جائزہ، شفاف اور میرٹ پر مبنی عمل جاری رکھنے پر زور

بلاول بھٹو زرداری انتخابی مہم کے سلسلے میں مظفرآباد پہنچ گئے، کوہالہ پل پر پرتپاک استقبال

راولاکوٹ میں کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے مسلح افراد کی فائرنگ، سیکیورٹی اہلکار شہید، ایک زخمی

ویڈیو

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

وی ایکسکلوسیو: ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان اور قطر کی ثالثی اب بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے، اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟

بلوچستان: پری ٹیررازم ، ٹیررازم اور پوسٹ ٹیررازم