ایچ نائن بازار آتشزدگی: ابتدائی آگ 2 اسٹالز سے بھڑکی، اسٹالز کو گودام بنانے اور فائر سیفٹی میں غفلت کا انکشاف

جمعہ 10 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایچ نائن بازار میں آتشزدگی کے واقعے پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے قائم انکوائری کمیٹی نے اپنی رپورٹ جاری کر دی، جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ آگ ابتدائی طور پر اسٹال نمبر C-432  اور C-433 میں لگی، جبکہ واقعے کی حتمی وجہ کا تعین فرانزک رپورٹ آنے کے بعد کیا جا سکے گا۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد: اتوار بازار میں آتشزدگی، وفاقی وزیر داخلہ نے تحقیقات کا حکم دیدیا

رپورٹ کے مطابق کمیٹی نے سیکیورٹی عملے اور متعدد دکانداروں کے بیانات قلم بند کیے۔ آگ رات 9 بج کر 45 منٹ پر بھڑکی، جسے ابتدائی طور پر چوکیداروں اور موجود افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت بجھانے کی کوشش کی، تاہم ریسکیو اداروں کو فوری اطلاع نہیں دی گئی۔ فائر بریگیڈ کو 9 بج کر 51 منٹ پر کال کی گئی، جبکہ پہلی فائر بریگیڈ گاڑی 10 بج کر 2 منٹ پر بازار پہنچی۔ اس دوران اسسٹنٹ کمشنر آئی نائن 9 بج کر 57 منٹ پر موقع پر پہنچ گئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ امدادی کارروائیوں میں کیپیٹل ایمرجنسی سروسز، ریسکیو 1122 راولپنڈی، جناح کنونشن سینٹر کے فائر ٹینڈرز اور نیول ہیڈ کوارٹرز کے واٹر باؤزرز نے حصہ لیا، جبکہ رات 1 بج کر 20 منٹ پر آگ پر مکمل قابو پا لیا گیا۔

تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق متعدد وینڈرز اپنے اسٹالز کو گودام کے طور پر استعمال کر رہے تھے اور ان میں اضافی سامان رکھا گیا تھا۔ مزید یہ کہ بعض اسٹالز آگے کرائے پر دیے گئے تھے، جس کے باعث فائر سیفٹی معیارات پر عمل درآمد متاثر ہوا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بازار کے گارڈز کو 3 سال قبل اور پھر 2025 میں 2 مرتبہ فائر سیفٹی کی تربیت دی گئی تھی، تاہم آگ لگنے کے وقت ڈیوٹی پر موجود فائر ٹینڈر اپنی مقررہ جگہ پر موجود نہیں تھا۔ ریسکیو حکام کے مطابق وہ پانی بھرنے کے لیے گیا ہوا تھا۔

کمیٹی نے نشاندہی کی کہ بازار میں اچانک لگنے والی آگ سے نمٹنے کے لیے دستیاب سہولیات ناکافی تھیں، جبکہ واقعے کی اصل وجہ فرانزک ٹیم کی رپورٹ کے بعد ہی سامنے آئے گی۔

مزید پڑھیں:’70 لاکھ کا نقصان ہوگیا، قرضوں تلے دب گئے ہیں‘، اسلام آباد اتوار بازار میں آتشزدگی پر متاثرہ دکاندار رو پڑا

آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے کمیٹی نے متعدد سفارشات پیش کی ہیں، جن میں رات کے وقت اسٹالز میں سامان رکھنے پر مکمل پابندی، وینڈرز کو صرف بازار کے اوقات کار میں سامان رکھنے کا پابند بنانا، بازار کا جامع فائر سیفٹی آڈٹ کرانا، آتش گیر ترپال کے استعمال پر پابندی، اسٹالز کی سب لیٹنگ ختم کرنا اور خلاف ورزی پر الاٹمنٹ منسوخ کرنا شامل ہے۔ رپورٹ میں ایمرجنسی سروسز کے آپریشنل نظام کو مزید مؤثر بنانے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

محسن نقوی کا لاہور ایئرپورٹ کا اچانک دورہ، امیگریشن کاؤنٹرز مکمل کھلے رکھنے کا حکم

80 برس کی عمر میں عالمی اعزاز، چینی مصورہ کائی گاؤ نے تاریخ رقم کردی

بی جے پی کی اوچھی حرکتیں: جھارکھنڈ میں احتجاج کے دوران اسٹوڈنٹ لیڈر نیہا بورا پر سیاہی پھینک دی گئی

عالمی یومِ مقامی اقوام، پاکستان کا حقوق اور روایات کے تحفظ کے عزم کا اعادہ

جھارکھنڈ پیپر لیک اسکینڈل: حکومت پردہ پوشی کرتی رہی، طلبہ کا احتجاج شدت اختیار کر گیا

ویڈیو

آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے ایران اور عمان معاہدے کے قریب، تہران نے امریکی ناکہ بندی ختم کرنے کی شرط رکھ دی

اگر عام آدمی کا احتساب ہوتا ہے تو وزرا بھی قانون سے ماورا نہیں، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

کشمیری پاکستان کے مالک ہیں، مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت دلائیں گے، رانا ثنا اللہ کا ضلع باغ میں جلسہ عام سے خطاب

کالم / تجزیہ

فیض، سیالکوٹ اور کرکٹ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں