وفاقی آئینی عدالت نے نسلہ ٹاور سے متعلق سپریم کورٹ کے 2018 اور 2019 کے احکامات واپس لے لیے

جمعہ 10 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی آئینی عدالت نے کراچی کے نسلہ ٹاور کیس میں سپریم کورٹ کی جانب سے 21 دسمبر 2018 اور 22 جنوری 2019 کو جاری کیے گئے احکامات اور ان کے تحت ہونے والی کارروائیاں واپس لیتے ہوئے قرار دیا ہے کہ عدالتیں اپنے سامنے موجود تنازع تک محدود رہیں اور غیر ضروری معاملات میں مداخلت سے گریز کریں۔

مزید پڑھیں:نسلہ ٹاور کی زمین فروخت کرکے متاثرین کو رقم ادا کی جائے، سپریم کورٹ

وفاقی آئینی عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ سپریم کورٹ نے زیرِ سماعت مقدمے کے دائرہ کار سے آگے بڑھتے ہوئے وسیع نوعیت کے احکامات جاری کیے، جبکہ کراچی میں غیر قانونی تعمیرات سے نمٹنے کے لیے مؤثر قانونی نظام اور متعلقہ ادارے پہلے سے موجود ہیں۔

عدالت نے قرار دیا کہ سندھ حکومت اور متعلقہ ادارے آئین اور قانون کے تحت غیر قانونی تعمیرات کی نگرانی، روک تھام اور ان کے خلاف کارروائی کے پابند ہیں، لہٰذا اس حوالے سے اپنی ذمہ داریاں مؤثر انداز میں ادا کریں۔

فیصلے کے ساتھ جسٹس سید ارشد حسین شاہ نے اضافی نوٹ بھی تحریر کیا، جس میں کہا گیا کہ شہریوں کے بنیادی حقوق اور عوامی سہولیات کا تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے۔

مزید پڑھیں:نسلہ ٹاور کیس: عدالت نے سابق ڈی جی ایس بی سی اے منظور کاکا سمیت تمام ملزمان کو بری کردیا

اضافی نوٹ میں زور دیا گیا کہ پارکس، کھیل کے میدان، گرین بیلٹس، فٹ پاتھ، ساحلی علاقوں اور دیگر عوامی مقامات کو غیر قانونی قبضوں، تجاوزات اور غیر قانونی تبدیلیوں سے ہر صورت محفوظ بنایا جائے تاکہ عوامی مفاد اور شہری سہولیات کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ کی پالیسیوں سے کتنے وفادار ہیں؟ امریکا نے نیٹو اتحادیوں سے سوالات پوچھ لیے

میانمار 3 لاکھ سے زائد روہنگیا پناہ گزینوں کو واپسی لینے کو تیار

بھارتی یوم آزادی پر مقبوضہ کشمیر سمیت ناگالینڈ، آسام اور منی پور میں یوم سیاہ کی کال

علمی سرقہ اسکینڈل میں’گرفتار‘ کیمبرج کے سابق پروفیسر کی پُراسرار موت

پاک سعودی فضائی رابطوں میں نیا اضافہ، ریاض ایئر کی پہلی پرواز کی اسلام آباد لینڈنگ، واٹر سیلوٹ پیش

ویڈیو

پاکستان کے آزادی کے دن کی تقریبات، سویٹ ہوم کے بچے فوجی یونیفارم میں بنے توجہ کا مرکز !

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

آزادی محض سرزمین کے حصول کا نام نہیں بلکہ عوام کے حقوق کا وعدہ پورا  کرنا  بھی ہے، بلاول بھٹو کا پیغام

کالم / تجزیہ

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی

انڈین خارجہ پالیسی کی ارتھی