مولانا فضل الرحمان کا بیان غیر ذمہ دارانہ، شہدا کے معاملے پر سیاست نہیں ہونی چاہیے : فیصل کریم کنڈی

منگل 14 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے حالیہ بیان پر ردعمل دیتے ہوئے اسے افسوس ناک اور غیر ذمہ دارانہ قرار دیا ہے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ شہدا کے معاملے پر اس نوعیت کا بیان دینا ایک غیر ذمہ دارانہ عمل ہے، ایک ذمہ دار سیاسی رہنما کو شہدا کے بارے میں ایسی گفتگو نہیں کرنی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: ’کروڑ روپے لیکر اپنا بیٹا بھیج کر دکھائیں‘، اسپیکر پنجاب اسمبلی اور فہیم گوہر بٹ کی مولانا فضل الرحمان پر شدید تنقید

گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں جب شہدا کے لواحقین کو زمین دی گئی تو اس فیصلے میں سابق وزیراعلیٰ اور مولانا فضل الرحمان کے قریبی افراد بھی شامل تھے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ شہدا کو زمین دینے کے معاملے کو تنخواہ سے جوڑنا یا اس پر اس انداز میں بات کرنا شہدا اور ان کے اہلخانہ کے ساتھ زیادتی کے مترادف ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ شہدا کی قربانیوں کا احترام کیا جانا چاہیے اور اس معاملے کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہیں کرنا چاہیے۔

یاد رہے کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپنے ایک حالیہ خطاب میں کہا کہ فوجی جوان عوام کے ٹیکس سے تنخواہ لیتے ہیں، اگر دورانِ ڈیوٹی کوئی شہید ہوتا ہے تو اس کے اہلخانہ کو سرکاری مراعات اور بعض صورتوں میں زمین بھی دی جاتی ہے، اس لیے اس پر احسان نہیں جتایا جانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: شہدا کی قربانی کو تنخواہ سے نہیں تولا جا سکتا، احسن اقبال کا مولانا فضل الرحمان سے اختلاف

مولانا فضل الرحمان کے اس بیان پر حکومتی شخصیات کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف، وفاقی وزیر احسن اقبال، وزیر مملکت عون چودھری، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ شہادت کو تنخواہ یا مراعات سے جوڑنا شہدا اور ان کے اہل خانہ کی دل آزاری ہے اور مولانا فضل الرحمان کو اپنے الفاظ پر نظرثانی کرنی چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد: پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹیلی نار پاکستان کے یوفون میں انضمام کی منظوری دے دی

ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کیسز: 37 ملازمین معطل، 10 کو شوکاز نوٹس

وفاقی حکومت چھوڑنے کا ارادہ نہیں، وعدوں پر عملدرآمد کے لیے ٹائم لائن چاہتے ہیں : رہنما ایم کیو ایم ڈاکٹر فاروق ستار

اظہار رائے پر قدغن ختم کیے بغیر عالمی اسٹریمنگ پلیٹ فارمز کا مقابلہ نہیں کرسکتے، اسامہ خان

ویڈیو

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

وی ایکسکلوسیو: ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان اور قطر کی ثالثی اب بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے، اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟

بلوچستان: پری ٹیررازم ، ٹیررازم اور پوسٹ ٹیررازم