چین کا دوبارہ استعمال ہونے والے راکٹ کا کامیاب تجربہ، خلائی دوڑ میں اہم پیشرفت

جمعہ 10 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چین نے دوبارہ استعمال کے قابل راکٹ ٹیکنالوجی کی جانب اہم پیشرفت کرتے ہوئے سمندر میں نصب پلیٹ فارم پر جال کی مدد سے تجرباتی راکٹ کی کامیاب بازیابی کا تجربہ کرلیا ہے، جسے امریکی برتری کو چیلنج کرنے کی سمت ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:چینی روایتی موسیقی کی محفل، نوجوان فنکاروں کی مشترکہ پرفارمنس

چینی سرکاری میڈیا کے مطابق لانگ مارچ 10 بی (Long March 10B) راکٹ کو جنوبی چین کے ہینان کمرشل اسپیس لانچ سائٹ سے مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12 بج کر 15 منٹ پر خلا میں بھیجا گیا۔ پرواز کے قریباً 6 منٹ بعد راکٹ کا بوسٹر مرکزی حصے سے الگ ہو کر عمودی انداز میں واپس آیا اور سمندر میں موجود خصوصی پلیٹ فارم پر نصب جال میں کامیابی سے پکڑ لیا گیا۔

یہ پہلا موقع ہے کہ چین نے مدار میں جانے کی صلاحیت رکھنے والے راکٹ کے بوسٹر کو کامیابی سے واپس حاصل کیا ہے، جس سے ملک دوبارہ استعمال ہونے والے راکٹوں کی تیاری کے ہدف کے مزید قریب پہنچ گیا ہے۔

اس کامیابی کے بعد چینی خلائی کمپنیوں کے حصص میں بھی نمایاں اضافہ دیکھا گیا، جبکہ چائنا اسپیس سیٹ اور چائنا سیٹلائٹ کمیونیکیشنز کے شیئرز یومیہ حد تک بڑھ گئے۔

لانگ مارچ 10 بی کو امریکی کمپنی اسپیس ایکس کے فالکن 9 راکٹ کا حریف تصور کیا جا رہا ہے۔ یہ راکٹ کم از کم 16 ٹن وزن کو زمین کے نچلے مدار میں پہنچانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ تاہم فالکن 9 کے برعکس یہ راکٹ اپنے لینڈنگ پیروں پر نہیں اترتا بلکہ خصوصی لینڈنگ ہکس کے ذریعے سمندری پلیٹ فارم پر نصب جال میں پکڑا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں:چین: جوتوں کی فیکٹری میں آتشزدگی، 28 افراد ہلاک

چین گزشتہ تقریباً ایک دہائی سے دوبارہ استعمال ہونے والے راکٹوں کی ٹیکنالوجی پر کام کر رہا ہے۔ اس ٹیکنالوجی سے خلائی مشنز کے اخراجات میں نمایاں کمی آئے گی اور چین کے تیزی سے پھیلتے سیٹلائٹ پروگرام کو فروغ ملے گا۔

رپورٹ کے مطابق لانگ مارچ 10 سیریز چین کے 2030 سے قبل مجوزہ انسانی چاند مشن کا بھی حصہ ہے، جبکہ سرکاری ٹی وی سی سی ٹی وی کا کہنا ہے کہ اسی بوسٹر کو رواں سال کے اختتام سے قبل ایک اور پرواز میں دوبارہ استعمال کرنے کا منصوبہ بھی بنایا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارتی یوم آزادی پر مقبوضہ کشمیر سمیت ناگالینڈ، آسام اور منی پور میں یوم سیاہ کی کال

علمی سرقہ اسکینڈل میں’گرفتار‘ کیمبرج کے سابق پروفیسر کی پُراسرار موت

پاک سعودی فضائی رابطوں میں نیا اضافہ، ریاض ایئر کی پہلی پرواز کی اسلام آباد لینڈنگ، واٹر سیلوٹ پیش

پہلے ’پاکستان انفلوئنسر ایوارڈز‘: کامیاب امیدواروں کا انتخاب کیسے ہوگا؟

کون ہوگا آزاد کشمیر کا صدر اور کون بنے گا وزیراعظم؟ نواز شریف کی زیرصدارت اجلاس میں آج اہم فیصلے متوقع

ویڈیو

پاکستان کے آزادی کے دن کی تقریبات، سویٹ ہوم کے بچے فوجی یونیفارم میں بنے توجہ کا مرکز !

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

آزادی محض سرزمین کے حصول کا نام نہیں بلکہ عوام کے حقوق کا وعدہ پورا  کرنا  بھی ہے، بلاول بھٹو کا پیغام

کالم / تجزیہ

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی

انڈین خارجہ پالیسی کی ارتھی