کمبوڈیا کے آن لائن فراڈ نیٹ ورک سے مبینہ تعلق، سری لنکا جانے والی خاتون مسافر کراچی ایئرپورٹ پر آف لوڈ

جمعہ 10 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) امیگریشن کراچی نے کارروائی کرتے ہوئے سری لنکا جانے والی ایک خاتون مسافر کو مبینہ طور پر کمبوڈیا کے آن لائن فراڈ نیٹ ورک سے تعلق کے شبہے میں آف لوڈ کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے کی کارروائی، پاکستانیوں کو غیرقانونی طریقے سے لیبیا بھیجنے والا انسانی اسمگلر گرفتار

ایف آئی اے ترجمان کے مطابق مسافرہ کی شناخت فاطمہ ساجد دختر ساجد وحید سکنہ لاہور کے نام سے ہوئی۔ دوران امیگریشن کلیئرنس خاتون کے سفری حالات مشکوک پائے گئے جس پر اسے مزید تفصیلی جانچ پڑتال کے لیے روک لیا گیا۔

ترجمان کے مطابق دورانِ تفتیش خاتون مسافرہ نے انکشاف کیا کہ وہ اس سے قبل کمبوڈیا میں چینی شہریوں کے زیرِ انتظام ایک مبینہ آن لائن اسکیمنگ نیٹ ورک میں کام کر چکی ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق مسافرہ نے بتایا کہ اسے کمبوڈیا میں ملازمت کا جھانسہ دے کر بھیجا گیا جس کے لیے اس سے 2 لاکھ روپے وصول کیے گئے جبکہ ویزا اور ٹکٹ کا انتظام بھی اسی گروہ کی جانب سے کیا گیا تھا۔

خاتون کے بیان کے مطابق مذکورہ نیٹ ورک جعلی علی ایکسپریس پلیٹ فارم اور ٹیلیگرام کے ذریعے مصری شہریوں کو سرمایہ کاری کے نام پر آن لائن فراڈ کا نشانہ بناتا تھا۔

مزید پڑھیے: ایف آئی اے امیگریشن کی کارروائی، کمبوڈیا میں سرگرم انسانی اسمگلنگ نیٹ ورک کا ملزم گرفتار

ایف آئی اے ترجمان کے مطابق چینی آپریٹرز مقررہ اہداف پورے کرنے پر ملازمین کو تنخواہ اور کمیشن ادا کرتے تھے۔ خاتون نے مزید اعتراف کیا کہ اس نے مذکورہ کمپنی میں انسانی وسائل (ایچ آر) کی ذمہ داریاں بھی انجام دیں اور متعدد پاکستانی شہریوں کو اسی ادارے میں بھرتی کیا۔

ترجمان کے مطابق خاتون نے بتایا کہ اس کا دوست وکٹر اسے سری لنکا بلا رہا تھا جہاں اسے اسی نوعیت کی ایک آن لائن اسکیمنگ کمپنی میں ملازمت کی پیشکش کی گئی تھی۔

ایف آئی اے کے مطابق خاتون کے موبائل فون کے فرانزک تجزیے کے دوران آن لائن فراڈ، جعلی پلیٹ فارمز، ٹیلیگرام چیٹس اور دیگر اہم ڈیجیٹل شواہد برآمد ہوئے۔

ابتدائی تحقیقات میں خاتون کے ممکنہ طور پر انسانی اسمگلنگ، بین الاقوامی سائبر فراڈ اور منظم بین الاقوامی جرائم کے نیٹ ورک سے روابط کا انکشاف ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: بجلی چوروں اور ملکی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصرکے خلاف ایف آئی اے سرگرم

ایف آئی اے ترجمان نے بتایا کہ خاتون کو آف لوڈ کرنے کے بعد مزید تحقیقات اور قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزن نارمل ہونے کے باوجود دل کو خطرہ، کمر کا گھیر اہم علامت قرار

’ہمیں مدد کی ضرورت نہیں‘ سے ’غیرملکی مدد قبول‘، نیپال کا سیلاب پر مؤقف بدل گیا

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا پاکستان آرڈیننس فیکٹری کا دورہ، دفاعی پیداوار اور خود انحصاری پر بریفنگ

بھارت سندھ طاس معاہدے سے یکطرفہ طور پر نہیں نکل سکتا، پاکستانی سفیر کا بھارتی سفیر کو کرارا جواب

افغانستان میں بھوک، خشک سالی اور بے گھری سے ذہنی صحت کو سنگین خطرات، اقوام متحدہ

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں