اسپیس ایکس زمین کی مجموعی مالیت سے بھی زیادہ قیمتی ہوسکتی ہے، ایلون مسک کا دعویٰ

جمعہ 10 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دنیا کے امیر ترین کاروباری شخص اور اسپیس ایکس کے سربراہ ایلون مسک نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر ان کی کمپنی اپنے طویل المدتی اہداف حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی تو اس کی مالیت پوری زمین کی مجموعی مالیت سے بھی زیادہ ہوسکتی ہے۔

ایلون مسک نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر ایک صارف کے تبصرے کے جواب میں کہا، ‘آپ یہ نہیں سمجھ رہے کہ اگر ہم اپنے مقاصد حاصل کر لیتے ہیں تو اسپیس ایکس کی مالیت باقی پوری زمین سے زیادہ ہوگی۔’

یہ بھی پڑھیں: اسپیس ایکس کے ہزاروں شیئر ہولڈرز کی دولت میں غیرمعمولی اضافہ، ایلون مسک کھرب پتی بن گئے

ایلون مسک کا یہ بیان اسپیس ایکس کے اس وژن کی عکاسی کرتا ہے جس کے تحت کمپنی انسانوں کو زمین سے باہر مستقل آبادیاں قائم کرنے کے قابل بنانا چاہتی ہے۔ اس مقصد کے لیے اسپیس ایکس کا اسٹار شپ پروگرام مرکزی حیثیت رکھتا ہے، جسے مستقبل میں چاند اور مریخ تک انسانی سفر کے لیے استعمال کرنے کا منصوبہ ہے۔

ماہرین کے مطابق ایلون مسک کے اس بیان نے مالیاتی اور ٹیکنالوجی حلقوں میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ بعض تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ اگر خلائی معیشت مستقبل میں بڑے پیمانے پر ترقی کرتی ہے تو اسپیس ایکس عالمی معیشت کی طاقتور ترین کمپنیوں میں شامل ہو سکتی ہے۔

ادھر سرمایہ کاری کے ادارے جے پی مورگن نے حال ہی میں اسپیس ایکس اور ٹیسلا کے درمیان ممکنہ انضمام کو حکمت عملی کے لحاظ سے موزوں قرار دیا تھا، تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طرح کے کسی بھی اقدام کے لیے مختلف ممالک، خصوصاً چین سمیت متعدد ریگولیٹری اداروں کی منظوری درکار ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: دولت کمانے کی دوڑ، ایلون مسک نے نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا

ایلون مسک کے بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آیا۔ بعض صارفین نے اسے مستقبل کے خلائی منصوبوں پر اعتماد قرار دیا، جبکہ بعض نے خبردار کیا کہ کسی ایک کمپنی کو اتنی بڑی معاشی طاقت حاصل کرنے کی اجازت دینا ممکن نہیں ہوگا۔

کچھ ناقدین نے یہ خدشہ بھی ظاہر کیا کہ خلائی راکٹوں کے بڑھتے ہوئے استعمال سے زمین کے ماحول اور فضائی تہوں پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں، تاہم اسپیس ایکس نے اس حوالے سے کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ: اسلام آباد تینوں ممالک کے پرچموں اور برقی قمقموں سے جگمگا اٹھا

حکومت کا بجلی کی 3 بڑی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کا فیصلہ

جماعت اسلامی نے 9 اگست کا احتجاج مؤخر کردیا، پیٹرولیم لیوی کے خلاف دھرنوں کی نئی تاریخ کا اعلان

اوپن اے آئی کے نئے ماڈل ’ایسٹرا‘ میں خطرناک سیکیورٹی خدشات کا انکشاف، ڈیولپنگ کام عارضی معطل

میر رضا علی کیس: پولیس تفتیش کے بجائے خاندان کو ہراساں کررہی ہے، وکیل نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

ویڈیو

کشمیری پاکستان کے مالک ہیں، مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت دلائیں گے، رانا ثنا اللہ کا ضلع باغ میں جلسہ عام سے خطاب

وزیراعظم شہباز شریف مدینہ منورہ سے روانہ، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے بعد مسجد نبویؐ میں حاضری

پی ٹی آئی اسلام آباد مارچ کے اعلان پر خیبر پختونخوا کے اراکین کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر