سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج، فرنٹیئر کور (ایف سی) بلوچستان اور پولیس کی جانب سے بلوچستان میں مشترکہ ’آپریشن شعبان‘ کے تحت فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تازہ کارروائیوں میں مزید 9 خارجی دہشتگرد ہلاک کر دیے گئے، جنہیں دشوار گزار پہاڑی علاقوں اور چھپنے کی مختلف پناہ گاہوں میں فضائی اور زمینی کارروائیوں کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن شعبان کے آغاز سے اب تک ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کی تعداد 52 ہوچکی ہے، جبکہ 5 جولائی سے اب تک آپریشن شعبان اور دیگر انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز میں مجموعی طور پر 88 خارجی دہشتگرد مارے جا چکے ہیں۔@KhUsamaIqbal @SdqJaan @OfficialDGISPR pic.twitter.com/GacJVygJbV
— Media Talk (@mediatalk922) July 11, 2026
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن شعبان کے آغاز سے اب تک ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کی تعداد 52 ہوچکی ہے، جبکہ 5 جولائی سے اب تک آپریشن شعبان اور دیگر انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز میں مجموعی طور پر 88 خارجی دہشتگرد مارے جا چکے ہیں۔
ذرائع نے واضح کیا کہ بلوچستان میں آخری دہشتگرد کے خاتمے تک ’آپریشن شعبان‘ بلا تعطل جاری رہے گا۔














