پاکستان کا جغرافیائی محلِ وقوع ایک قیمتی اثاثہ ہے، اسحاق ڈار

ہفتہ 11 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کا جغرافیائی محلِ وقوع ایک قیمتی اثاثہ ہے، جس سے بھرپور استفادہ کرتے ہوئے ملک کو علاقائی تجارت اور اقتصادی سرگرمیوں کا اہم مرکز بنایا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:گلگت بلتستان کی ترقی اولین ترجیح، وزیراعظم نے اسحاق ڈار کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی قائم کر دی

انہوں نے ہفتہ کو بندرگاہی اصلاحات سے متعلق اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان وسطی، جنوبی اور مغربی ایشیا کے سنگم پر واقع ہے، اس لیے علاقائی روابط کو بہتر بنا کر زیادہ سے زیادہ معاشی فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:اسحاق ڈار کی زیر صدارت اہم اجلاس، پاکستان کی کثیرالجہتی سفارتی سرگرمیوں کا جائزہ

اجلاس میں پاکستان کی بندرگاہوں کی استعداد، ترقی، مسابقت اور آپریشنل کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، جبکہ تجارتی و لاجسٹک سہولتوں میں بہتری، اداروں کے درمیان ہم آہنگی، کسٹمز نظام میں اصلاحات اور بندرگاہوں کو مؤثر علاقائی تجارتی مراکز بنانے کے اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

سانحہ پمز کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش، ہوشربا انکشافات، ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کی سفارش

’وہ اپنا ذہنی توازن کھو رہے ہیں‘، جھیل کا نام تبدیلی کرنے کے فیصلے پر امریکیوں کی ٹرمپ پر تنقید

عمران خان کے بچوں کی طرح غزہ کے قیدیوں کے بچوں کو بھی بولنے کا موقع دیں، خواجہ آصف کا اسکائی نیوز کو جواب

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی چینی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت

ویڈیو

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں