امریکا میں شوہر کے ہاتھوں بھارتی نژاد گوگل انجینیئرقتل، بیٹا بھی زخمی

اتوار 12 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی ریاست جارجیا میں بھارتی نژاد گوگل کی سینیئر انجینیئرنگ ایگزیکٹو شیتل ورزیسن کو مبینہ طور پر ان کے شوہر نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا، جبکہ ان کا 23 سالہ بیٹا بھی اس واقعے میں زخمی ہو گیا۔ پولیس نے واقعے کو گھریلو تشدد کا معاملہ قرار دیتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

امریکی ریاست جارجیا کے شہر سمرنا میں بھارتی نژاد گوگل ٹیکنالوجی ایگزیکٹو شیتل ورزیسن اپنے گھر میں فائرنگ کے واقعے میں ہلاک ہو گئیں، جبکہ ان کا بیٹا جیسن ورزیسن زخمی ہو گیا۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کو منگل کی رات مقامی وقت کے مطابق تقریباً 8 بجے فائرنگ کی اطلاع ملی۔ پولیس کے گھر پہنچنے پر 57 سالہ شیتل ورزیسن کو گولیوں کے زخموں کے ساتھ گھر کے اندر پایا گیا، تاہم وہ بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسیں۔

ان کا 23 سالہ بیٹا جیسن ورزیسن گھر کے باہر زخمی حالت میں ملا، جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس نے 56 سالہ کرک بی ورزیسن کو گرفتار کر لیا ہے۔ ان پر قتل، 2 سنگین حملوں اور جرم کے دوران آتشیں اسلحہ رکھنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ انہیں کوب کاؤنٹی ایڈلٹ ڈیٹینشن سینٹر میں بغیر ضمانت کے رکھا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:واشنگٹن: بھارتی خاتون کے قتل کا معمہ حل، شوہر پر گلا دبا کر قتل کا الزام عائد

پولیس کے مطابق واقعہ گھریلو تشدد کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے اور عوام کے لیے کسی مزید خطرے کی اطلاع نہیں ملی۔ حکام نے فائرنگ کی وجہ یا ممکنہ محرک کے بارے میں ابھی کوئی تفصیلات جاری نہیں کیں، جبکہ جیسن کی طبی حالت کے بارے میں بھی تازہ معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

شیتل ورزیسن گوگل میں انجینیئرنگ لیڈر کے طور پر خدمات انجام دے رہی تھیں اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں انہیں 2 دہائیوں سے زائد تجربہ حاصل تھا۔ گوگل میں شمولیت سے قبل انہوں نے HomeDepot.com میں موبائل اور ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن منصوبوں کی قیادت کی تھی۔

انہوں نے انگلینڈ، بھارت اور گھانا میں پرورش پائی اور بعد ازاں امریکا منتقل ہو کر جارجیا انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سے کمپیوٹر سائنس کی تعلیم حاصل کی۔ وہ دو سافٹ ویئر پیٹنٹس کی شریک موجد بھی تھیں اور جارجیا ٹیک کالج آف کمپیوٹنگ کے مشاورتی بورڈ اور جارجیا ٹیک ایلومنائی ایسوسی ایشن کے بورڈ آف ٹرسٹیز کی رکن رہ چکی تھیں۔ پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

میٹا پر طبی مسائل کے شکار ملازمین کو برطرفیوں میں نشانہ بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت استعمال کرنے کا الزام

حکومت نے ہمیشہ مذاکرات کا راستہ اپنایا، تشدد ایکشن کمیٹی کی جانب سے کیا گیا، طارق فضل چوہدری

ذہنی تھکن سے پریشان ہیں؟ صدیوں پرانے طریقے آج بھی مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں

اداروں اور شہدا سے متعلق استعمال کیے گئے الفاظ ناقابل قبول، مولانا فضل الرحمان معافی مانگیں : حافظ میاں محمد نعمان

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟